آتش زنی کے ملزم کا دفاع کرتے ہوئے مقدمے کے دوران وکیل کی پینٹ میں آگ لگ گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 مارچ 2017 23:50

آتش زنی کے ملزم کا دفاع کرتے ہوئے مقدمے کے دوران وکیل کی پینٹ میں آگ لگ گئی
میامی کے وکیل کی پینٹ میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ مقدمے کے دوران آتش زنی کے ملزم کا دفاع کر رہا تھا۔
28 سالہ سٹیفن نے  مقدمے کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا ہی تھا کہ اس کے موکل ، کلاؤڈی چارلس ،نے جان بوجھ کر کار کو آگ نہیں لگائی  اور اس کی خود کی پینٹ سے دھواں نکلنے لگا۔

(جاری ہے)


پینٹ سے دھواں نکلتے ہی سٹیفن کمرہ عدالت سے باہر بھاگا چند منٹ بعد واپس  تو اس نے کہا  کہ یہ آگ  جیب میں موجود خراب ای سگریٹ کی وجہ سے لگی، اسے موکل کے دفاع میں کوئی سٹنٹ نہ سمجھا جائے۔


عدالت نے چارلس کو مجرم قرار دے دیا اور انوکھے  واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کو سٹیفن کی جیب سے ای سگریٹ کی بہت سی بیٹریاں جمع کر لیں ہیں۔تحقیقات کے بعد سٹیفن  کو  توہین عدالت میں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu