برطانوی شاہی خاندان غلطی سے قدیم تابوت کو دو صدیوں سے گلدان کے طور پر استعمال کر رہا تھا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 مارچ 2017 23:50

برطانوی شاہی خاندان غلطی سے  قدیم تابوت کو دو صدیوں سے گلدان کے طور پر استعمال کر رہا تھا
برطانیہ کے ایک محل میں قدیم رومی  تابوت کو گزشتہ دو صدیوں سے گلدان کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ 1700 سال قدیم اس تابوت کو پانچویں  ڈیوک آف مارلبورو کے دور میں  یعنی 19ویں صدی میں حاصل کر کے آکسفورڈ کے بلنہایم محل میں سجایا گیا تھا۔اس محل میں اسے 200 سال تک گلدان کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔
مکمل تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ماربل کے سفید تابوت کا سامنے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)


اس دریافت کا سہرا  قدیم اشیاء کے ایک  ماہر کو جاتا ہے۔ یہ ماہر کسی اور کام سے محل میں آیا تھا مگر اس نے اس گلدان کو تابوت کے طور پر شناخت کرلیا۔یہ تابوت 6 فٹ لمبا ہے اور اس کا وزن 881 پاؤنڈ ہے۔ یہ تابوت ابھی بھی بہت اچھی حالت میں ہے۔
محل کے ترجمان ، جوناتھن پرنس، نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ اسی طرح کا ایک تابوت 120,000 ڈالر میں فروخت ہوا تھا جبکہ مذکورہ تابوت کی قیمت364,590 ڈالر  ہے مگر اسے فروخت نہیں کیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu