اغوا ہونے کی صورت میں کو کیا کرنا چاہیے؟ ہوٹل نے مہمانوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 مارچ 2017 23:42

اغوا ہونے کی صورت میں کو کیا کرنا چاہیے؟ ہوٹل نے مہمانوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی

روس کے ایک ہوٹل نے مہمانوں کے لیے انوکھی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں مہمانوں کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ اغوا ہو جائیں تو وہ  کیا کریں۔
روستوف شہر کے ایک نامعلوم ہوٹل میں مہمانوں کو بکنگ کے وقت بتایا جاتا ہے کہ اغوا ہونے کی صورت میں انہیں کیا کرنا چاہیے
میٹ نام  کے  ایک شخص نے فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے  روس کا سفر کیا تو اسے ہوٹل میں جو ہدایات ملیں اس میں یہ بھی لکھا تھا کہ اغوا یا یرغمال ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)


میٹ کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا میں کبھی بھی ایسے ہوٹل میں نہیں ٹھہرا جو  اس قسم کی صورتحال کے لیے ہدایات دیتا ہو۔
ٹوٹی پھوٹی انگریزی زبان میں لکھی ہوئی ہدایات میں مسافروں سے کہا گیا تھا کہ اغوا ہونے پر مزاحمت نہ کریں۔مسافروں سے کہا گیا تھا اغوا کاروں کے تمام مطالبات مان لیں۔ اگر انہیں کسی اور جگہ منتقل کیاجائے تو جگہوں اور آوازوں کویاد رکھنے کی کوشش کریں۔
اگرچہ یہ ہدایات پریشان کرنے والی ہیں مگر میٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہوٹل میں جس سے بھی ملا اس سے مل کر خوشگوار احساس ہوا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu