گھٹنوں پر سے شفاف جینز نے خریداروں کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 مارچ 2017 23:46

گھٹنوں پر  سے شفاف جینز نے خریداروں کو  حیران کر دیا
ایک آئن لائن ریٹیلر  کی طرف سے متعارف  کرائی گئی جینز نے جہاں خریداروں کو حیران کیا وہیں یہ انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔ Clear Knee Mom Jeansکے نام سے متعارف کرائی گئی جینز میں گھٹنوں کی جگہ   بالکل شفاف ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن سٹور پر اس کی قیمت 95 ڈالر ہے۔ پراڈکٹ کی ڈسکریشن  کے مطابق گھٹنوں پر سے شفاف جینز  سے جدت کا احساس ہوتا ہے۔پراڈکٹ دیکھنے والوں نے اس پر بہت سے طنزیہ  تبصرے بھی کیے ہیں۔
چند ماہ پہلے اس سٹور نے 85 ڈالر میں لیدر میں لپٹا ہوا ایک پتھر بھی فروخت کےلیے پیش کیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu