امریکا کا پورا ٹاؤن برائے فروخت

Ameen Akbar امین اکبر منگل 14 مارچ 2017 23:46

امریکا کا پورا ٹاؤن برائے فروخت
جنوبی اوریگون کا مکمل ٹاؤن اور اس کے ساتھ 250 ایکڑ زمین برائے فروخت ہے۔رئیل اسٹیٹ کےاندراجات والی ویب سائٹ کے مطابق ٹلر نام کے اس ٹاؤن ، جس میں 256 ایکڑ زمین، 7 گھر اور ایک میل  لمبا دریا بھی شامل ہے ، 3.85 ملین ڈالر میں برائے فروخت ہے۔
اس ٹاؤن ایک طرف دریا او دوسری طرف جنگل ہے ۔ یہ ٹاؤن  مشہور اوریگون سٹیٹ ہائی وے 227 کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

  
سطح سمندر سے 1020 فٹ بلند معتدل آب و ہوا کے اس ٹاؤن کو خریدنے والا 28 طرح کے ٹیکس وصول کرنے کا حقدار بھی ہوگا۔

ٹاؤن خریدنے والے کا کمیونٹی کے پانی اور 2 ملین بورڈ فٹ لکڑی پر بھی حق ہوگا ۔ اس ٹاؤن میں  کچن کے ساتھ سٹور،  گیس پمپ اور اپارٹمنٹس بھی ہیں، جو سب ٹاؤن خریدنے والے کو ملیں گے۔
رپورٹس کے مطابق کچھ چینی سرمایہ کار اس ٹاؤن کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu