ریٹائر خواتین نے مرغیوں کے لیے سوئیٹر بنانے شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 مارچ 2017 23:37

ریٹائر خواتین نے مرغیوں کے لیے سوئیٹر  بنانے شروع کر دئیے

میسا چوسٹس کے ریٹائرمنٹ ہوم میں موجود خواتین  نے فرصت کے اوقات میں مرغیوں کے لیے سوئیٹر بنانے شروع کر دئیے ہیں۔ مرغیوں کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ سوئیٹر پہن کر مرغیوں نے زیادہ انڈے دینا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)


ملٹن میں واقعی فلر ویلیج ریٹائرمنٹ ہوم  کی منتظم نینسی کینز کا کہنا ہے کہ اسے اور اس کی ساتھیوں کو پنٹرسٹ ویب سائٹ سے مرغیوں کےسوئیٹر کا ایک پیٹرن ملا۔ انہوں نے اس پیٹرن کے مطابق  سوئٹر بنائے اور ایک ٹرسٹ کے زیرانتظام چلنے والے فارم میں مرغیوں کو پہنائے تو مرغیوں نے زیادہ انڈے دینا شروع  کر دئیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu