انسانی فوارے کے نام سے مشہور شخص نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 مارچ 2017 23:37

انسانی فوارے کے نام سے مشہور شخص نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
انسانی فوارے کے نام سے مشہور ایک شخص نے تقریباً ایک منٹ تک منہ سے پانی کا سپرے کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
21 سالہ کیروبل یلما  کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ اس نے زیادہ سے زیادہ دیر تک منہ سے پانی کا سپرے کرنے کانیا ریکارڈ بنایا ہے۔کیروبل نے 56.36 سیکنڈوں تک مسلسل منہ سے پانی کا سپرے کیا۔
یہ ریکارڈ بنانے کے لیے کیروبل نے کئی بوتل پانی استعمال کیا اور پھر مسلسل بغیر رکے اسے منہ سے نکالتا رہا۔

(جاری ہے)

کیروبل کا کہنا ہے کہ اس نے ٹی وی پر ڈکسن اپونگ کو 46.86 سیکنڈ تک  منہ سے پانی کا سپرے کرنے کا ریکارڈ بناتے دیکھا تو اسے بھی ریکارڈ بنانے کا شوق ہوا۔
کیروبل نے اپنے سکول کے دنوں میں معدے سے پانی واپس منہ میں کھینچنے کا طریقہ سیکھا تھا  جو اب ریکارڈ بنانے کےکام آیا۔
کیروبل کا کہنا ہے کہ وہ ادیس ابابا یونیورسٹی میں میڈیکل کے سال دوم میں پڑھتا ہے، اس لیے اسے معلوم ہے کہ کیسے مسلز کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ دیر تک پانی پھینکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu