بھارتی عدالت نے دریائے گنگا اور جمنا کو انسانوں کے مساوی حقوق دے دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 مارچ 2017 17:34

بھارتی عدالت نے دریائے گنگا اور جمنا کو انسانوں کے مساوی حقوق دے دئیے

شمالی بھارت کی ایک عدالت نے دریائے گنگا اور دریائے جمنا کو انسانوں کے قانونی حقوق دے دئیے ہیں۔ دونوں دریا ایک ارب سے زائد بھارتیوں کے نزدیک مقدس سمجھے جاتے ہیں۔
اتراکھنڈریاست کی اترانچل ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں دونوں دریاؤں کو زندہ انسانوں کے قانونی حقوق دئیے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ دونوں دریاؤں کو آلودہ کرنے یا نقصان پہنچانے  والے کے خلاف  ویسے ہی کاروائی ہو گی ، جسے کسی زندہ انسان کو نقصان پہنچانے والے کے خلاف ہوتی ہے۔
جج نے اپنے فیصلے میں نیوزی لینڈ کے دریائے وانگانوئی کو اسی طرح انسانی حقوق دئیے جانے کا حوالہ بھی دیا (تفصیلات اس صفحے پر)۔ عدالت نے تین افسران کو دریا کی حفاظت کےلیے تحویل دار بھی مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu