چوری ہونے والا پرس آٹھ سال بعد پوری رقم کے ساتھ واپس مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 مارچ 2017 23:56

چوری ہونے والا پرس آٹھ سال بعد پوری رقم کے ساتھ واپس مل گیا

بوسٹن کی رہائشی ایک عورت کا پرس 2009 میں چوری ہو گیا تھا۔ ااب یہ پرس اسے واپس مل گیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر پرس میں اس کے پیسے بھی بدستور موجود ہیں۔
نرسنگ سٹوڈنٹ کورٹنی کونولی  کا پرس 2009 میں اس کی کار سے چرایا گیاتھا۔اب 8 سال بعد یہ پرس پولیس کے پاس پہنچ گیا ہے۔پولیس نے پرس میں موجود پے سلپ کی مدد سے کورٹنی کا پتا ڈھونڈا اور پرس اس کے گھر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)


کورٹنی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ حیرت اس وقت ہوئی جب پرس کھول کر دیکھا تو اس میں رقم بھی ویسے ہی موجود تھی۔کورٹنی کا کہنا ہے کہ پرس میں موجود نقدی، کریڈٹ کارڈ یا سوشل سیکورٹی نمبر کو کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔کورٹنی کا کہنا ہے کہ ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے پرس کل گم ہوا تھا اور آج ویسی ہی حالت میں واپس مل گیا۔ کسی نے پرس میں موجود 141 ڈالروں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔

Browse Latest Weird News in Urdu