آٹزم کے شکار شخص نے قانون سیکھ کر خود کو احمق کہنے والے پر مقدمہ کیا اور جیت گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 28 مارچ 2017 22:48

آٹزم کے شکار شخص نے قانون سیکھ کر  خود کو احمق کہنے والے  پر مقدمہ کیا اور جیت گیا
30سالہ کتین اگروال کا تعلق لندن سے ہے۔ کتین آٹزم(خود فکری)  کا مریض ہے۔ 2015 میں ورجن ایکٹیو جم میں سٹاف کے ایک ممبر نے اسے احمق(سٹوپڈ) کہا تو اس نے جم کی انتظامیہ نے اس کی شکایت کردی۔ جم کی انتظامیہ نے کتین کی شکایت کو نظر انداز کیا تو اس نے معاملہ اپنے ہاتھوں میں لینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کتین نے دو سال تک قانون پڑھا اور جم پر مقدمہ کر دیا اور جیت گیا۔
مئی 2015 میں ہونے والےاس واقعے میں جم کے ایک انسٹرکٹر  نے اسے کئی بار احمق کہاتھا اور اس کی میوزک تبدیل کرنے کی درخواست پر بھی کھردرا سا جواب دے دیا تھا۔ مقدمے کا فیصلہ کتین کے حق میں کرتے ہوئے عدالت نے اسے 1390 پاؤنڈ ہرجانہ دلوایا۔ ورجن ایکٹو جم  نے کتین سے تحریری معافی مانگنے کے علاوہ انسٹرکٹر کو بھی جم سے نکال دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu