کتاب چرانے والے نے 35 سال بعد معافی نامے اور عطیے کے ساتھ کتاب واپس کر دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 مارچ 2017 23:55

کتاب چرانے والے نے 35 سال بعد  معافی نامے اور عطیے کے ساتھ کتاب واپس کر دی
مونٹانا لائبریری کا کہنا ہے کہ ایک چوری شدہ کتاب 35 سال واپس کی گئی ہے۔ کتاب کے ساتھ معافی نامہ اور 200 ڈالر کا عطیہ بھی تھا۔
گریٹ فال پبلک لائبریری کا کہنا ہےکہ حال ہی میں انہیں 1975 کے رچرڈ میتھسن  کے ناول بڈ ٹائم ریٹرن کی کاپی موصول ہوئی ہے۔ ناول کےساتھ موجود نوٹ میں  لکھا ہوا تھا کہ اسے 1982 میں چرایا گیاتھا۔کتاب واپس کرنے والے لکھا کہ ناول بہت بری حالت میں تھا اس لیے اس نے باقاعدہ اس پر پیسے خرچ کرکے اس کی حالت درست کرائی ہے۔

کتاب کے اوپر صرف ایک  مہر سے لگایا ہوا نمبر ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ کتاب کبھی اس لائبریری کا حصہ تھی۔
کتاب واپس کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اسے یہ کتاب بہت اچھی لگی تھی، وہ اسے 25 بار پڑھ چکا ہے۔کتاب واپس کرنے والے شخص نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اس کی ایک بار کتاب کے مصنف سے ملاقات ہوئی تو اس نے اسی کتاب پر مصنف کے دستخط بھی لے لیے تھے، جس کی وجہ سے یہ کتاب اب اور بھی قیمتی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس شخص نے لکھا کہ یہ کتاب میری نہیں تھی، احساس جرم کی وجہ سے اس نے اسے واپس کرنا ہی بہترجانا۔
لائبریری کی ڈائریکٹر کیتھی مورا کا کہنا ہے کہ وہ لائبریری کی کتابوں کی چوری معاف  نہیں کر سکتی مگر اس کتاب کو اچھی حالت میں رکھنے کےلیے کی جانے والی کوششیں  اور لائبریری کےلیے بھیجا جانے والا عطیہ قابل قدر ہے۔
35سال اگرچہ ایک بڑا عرصہ ہے تاہم سب سے زیادہ عرصے بعد کتاب واپس کرنے کا ریکارڈ برطانیہ کی ایک عورت کے پاس ہے جس  کے دادا نے 120 سال پہلے لائبریری سے ایک کتاب نکلوائی تھی اور اس عورت نے اسے اب واپس  کیا ہے۔اس کتاب کو تاخیر سے واپس کرنے  جرمانہ 9351 ڈالر بنتا تھا، جو ختم کر دیا گیا۔   


Browse Latest Weird News in Urdu