دبئی پولیس آفیسرکا ایک انوکھا کارنامہ، حادثے کا ذمہ دار ہونے پر اپنےخلاف ہی رپورٹ درج کرلی

جمعرات 30 مارچ 2017 12:54

دبئی پولیس آفیسرکا ایک انوکھا کارنامہ، حادثے کا ذمہ دار ہونے پر اپنےخلاف ہی رپورٹ درج کرلی
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2017ء) :۔دبئی کے پولیس آفیسر نے کار حادثے کے بعد اپنے ہی خلاف رپورٹ درج کرلی اور بعد ازاں اپنے اوپر ہی جرمانہ عائد کردیا۔ دبئی پولیس کے سر براہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے پولیس آفیسر کے عہدے میں ترقی کردی ہے۔ غیر خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس ذرائع نے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ آفیسر عبداللہ ابراہیم محمد نے اپنے ہی خلاف کارحادثے کا ذمہ دار ہونے کی شکایت درج کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس کارحادثے میں پولیس آفیسرنے ایک کھڑی ہوئی گاڑی کو ٹکڑ ماری تھی۔ بعد ازاں انہوں نےاس تباہ شدہ گاڑی کی تصویر کے ہمراہ اپنے خلاف رپورٹ درج کروالی ۔گاڑی کا مالک مصری ڈاکٹر تھا ، اس نے حادثے کا ذکر سوشل میڈیا پر کیا، اس خبرکو مصری میڈیا نے بھی کوریج دی اورانہوں نے دبئی پولیس کو ان کی لگن اور کوشش پر داد دی۔دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المیری نے اس آفیسر کوبے حد سراہا اور ان کے خلوص کے باعث انہیں ترقی دے دی۔
دبئی پولیس آفیسرکا ایک انوکھا کارنامہ، حادثے کا ذمہ دار ہونے پر اپنےخلاف ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu