بچی نے پانی کے گیزر کو روبوٹ سمجھ لیا۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 اپریل 2017 23:51

بچی نے پانی کے گیزر کو روبوٹ سمجھ لیا۔ ویڈیو وائرل

انٹر نیٹ پر ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو کی دھوم مچ گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک چھوٹی بچی پانی کے گیزر کو روبوٹ سمجھ لیتی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چھوٹی بچی گیزر کے پاس کھڑی ہیلو روبوٹ کہتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

پھر کچھ دیر کے بعد جا کر وہ  گیزر سے گلے ملنے لگتی ہے۔ اسی دوران وہ دو بار گیزر کو آئی لو یو روبوٹ کہتی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی اس بچی کا نام رینا ہے جبکہ اس ویڈیو کا ٹائٹل رینا  کی روبوٹ سے ملاقات ہے۔چند دنوں میں ہی اس ویڈیو کو 24 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu