ملازمہ ساتویں منزل پر لٹکی مدد مانگتی رہی لیکن ظالم مالکن اس کی فلم بناتی رہی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 اپریل 2017 23:52

ملازمہ ساتویں منزل پر لٹکی  مدد مانگتی رہی  لیکن ظالم مالکن اس کی فلم بناتی رہی

ایک عورت کو ساتویں منزل پر لٹکی ملازمہ کی مدد کرنے کی بجائے فلم بنانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عورت،جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کی ویڈیو میں وہ ملازمہ کو کہہ رہی ہے کہ او پاگل واپس آجاؤ جبکہ ملازمہ  چیخ چیخ کر اپنا ہاتھ پکڑنے کا کہہ رہی ہے۔

(جاری ہے)


معلوم نہیں ہوسکا   کویت میں کام کرنے والی ایتھوپیا کی یہ ملازمہ کھڑکی کے باہر کیسے پہنچی۔عورت کا کہنا ہے کہ کوئی اس پر ملازمہ کے قتل کا الزام نہ لگا دے ، اسی لیے اس نے اس واقعے کو فلم بنائی۔
ایک اخبار کے مطابق عورت نے فلم بنا کر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu