شوہر کی بے حد خوبصورتی نے مصری خاتون کو طلاق لینے پر مجبور کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 3 اپریل 2017 20:11

شوہر کی بے حد خوبصورتی نے مصری خاتون کو طلاق لینے پر مجبور کر دیا
قاہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03اپریل2017ء) شوہر کی بے حد خوبصورتی نے مصری خاتون کو طلاق لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے ایک نوجوان جوڑے کے حوالے سے دلچسپ اور عجیب و غریب قسم کی خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نوجوان مصری خاتون نے شوہر کی بے حد خوبصورتی کے باعث طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصری خاتون کا موقف ہے کہ چونکہ ان کے شوہر بے حد خوبصورت ہیں اور ایک ڈاکٹر بھی ہیں، اس لیے وہ ہر وقت اس خدشے کا شکار رہتی ہیں کہ کہیں کسی خاتون کیساتھ ان کا کوئی افئیر نہ چل پڑے۔ اسی باعث انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu