71سالوں سے شادی شدہ جوڑا چند منٹوں کی جدائی نہ سہ سکا۔ ایک دوسرے کی موت سے لاعلم 4 منٹ کے وقفے سے وفات پا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 اپریل 2017 23:55

71سالوں سے شادی شدہ جوڑا چند منٹوں کی جدائی نہ سہ سکا۔ ایک دوسرے کی موت سے لاعلم 4 منٹ کے وقفے سے وفات پا گیا

71سال سے شادی شدہ جوڑا پانچ منٹ بھی ایک دوسرے کی  جدائی برداشت نہ کرسکا اور 4 منٹ کے وقفے سے وفات پا گیا۔
برطانوی جوڑا 93 سالہ  وِلف رسل کا انتقال 29 مارچ کو صبح 6 بجکر 50 منٹ پر ہوا جبکہ حیرت انگیز طور پر اس کی 91 سالہ بیوی  ویرا نے اس سے چار منٹ بعد یعنی 6 بجکر 54 منٹ پر وفات پائی۔
ولف اور ویرا دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو چاہتے تھے۔ 18اور16سال کی عمر میں  5 ستمبر 1945 کو دونوں کی شادی ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسری جنگ عظیم کے سپاہی ولف کو  پچھلے سال دماغی خلل کا عارضہ لاحق ہوگیا، جس کے بعد اسے وگسٹن، لیسٹرشائر کے  ایک کیئر ہوم میں داخل کرا دیا گیا۔
بیماری کے دوران ویرا اپنے شوہر کو دیکھنے کےلیے کیئر ہوم جاتی رہی ۔ کچھ عرصے کے بعد بیماری کے باعث  ولف اپنی بیوی کی شناخت کرنے  کے قابل نہ رہا۔ ولف کی پوتی کے مطابق ویرا کو یہ صدمہ لے کر بیٹھ گیا اور وہ  جنوری میں کیئر ہوم سے 3 میل کے فاصلے پر واقع  ہسپتال داخل ہوگئی ۔29 مارچ کو ویرا اپنے شوہر کے چار منٹ بعد وفات پاگئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ویرا موت کے وقت اپنے شوہر سے دور تھی اور اسے اپنے شوہر کی موت کا علم بھی نہیں تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ جیسے جانے کے لیے وہ اپنے شوہر کا ہی انتظار کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu