ڈکشنری ڈاٹ کام نے اپنی لغت میں تین سو نئے الفاظ شامل کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 اپریل 2017 23:27

ڈکشنری ڈاٹ کام نے اپنی لغت میں تین سو نئے الفاظ شامل کر دئیے

ڈکشنری ڈاٹ کام نے  اپنی لغت میں 300 نئے الفاظ شامل کیے ہیں۔ یہ تمام الفاظ مختلف ویب سائٹس کی ہیڈ لائنز سے لیے گئے ہیں۔ ان الفاظ  میں Burkini، Alt-right اور Clicktivism جیسے الفاظ بھی شامل ہیں ۔ کچھ الفاظ جیسے 420 اور  Kush سے اندازہ ہوتا ہے کہ میریجوانا کے قانونی طور پر طبی اور تفریحی استعمال کو لوگوں نے قبول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فروری میں ایک دوسری آن لائن ڈکشنری Merriam-Webster نے بھی اپنی ڈکشنری میں 1000 الفاظ کا اضافہ کیا تھا۔
ڈکشنری ڈاٹ کام نے جو الفاظ شامل کیے ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
• alt-right
• cat café
• cheat day
• cold brew
• dad bod
• friendiversary
• hangry
• K-pop
• lightsaber
• man bun
• mic drop
• petrichor
• slay
• smackdown
• stochastic terrorism
• superfood
• teachable moment
• uncanny valley

Browse Latest Weird News in Urdu