آئی فون کو بستر پر رکھ کر سونا جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اپریل 2017 23:50

آئی فون کو بستر پر رکھ کر سونا جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

آئی فون کو اپنے ساتھ بستر پر رکھ کر چارج کرنے اور سونے والا شخص مرتے مرتے بچا۔ہنٹسویل ، امریکا  سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ویلے ڈے نے  اپنے بستر پر ہی آئی فون کو چارج کرنا شروع کر دیا اور سو گیا۔ کچھ دیر بعد جب وہ جاگا تو حرکت کے باعث  چارجر کی تار اس کی گردن سے الجھ گئی اورچارجر کا سرا کسی دھات سے چھوگیا جس کے باعث اسے زور کا کرنٹ لگا۔ کرنٹ اتنے زور کا تھا کہ وہ خود کو تار سے الگ بھی نہ کرپایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق اس کی گردن اور ہاتھوں بہت زیادہ جل گئے ہیں۔ویلے کو جس وولٹیج کا کرنٹ لگا تھا وہ جان لیوا تھی۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 100 وولٹ کےجھٹکے سے کسی کی بھی جان جا سکتی ہے جبکہ ویلے کو 110 وولٹ کا جھٹکا لگا تھا۔
اس حادثے سے پتا چلتا ہے کہ سمارٹ فون کا برانڈ کوئی بھی ہو، اسے چارج کرتے وقت ہمیشہ احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ موبائل فون کو کبھی بھی اپنے ساتھ بستر پر رکھ چارج کرنا نہیں چاہیے۔ سونے سے پہلے فون کو تکیے کے نیچے  رکھ کر نہیں سونا چاہیے بلکہ تھوڑا دوررکھ کر سونا چاہیے۔

آئی فون کو بستر پر رکھ کر سونا جان لیوا بھی ہو سکتا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu