ایمریٹس ائیر لائن دوران پرواز مسافروں کو استعمال کے لیے مائیکروسافٹ سرفس ٹیبلٹ دے گی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 اپریل 2017 23:50

ایمریٹس ائیر لائن   دوران پرواز  مسافروں کو استعمال کے لیے مائیکروسافٹ سرفس ٹیبلٹ دے گی

بدھ کو ایمریٹس ائیر لائن نے اعلان کیا ہے  کہ وہ امریکا جانے والی نان سٹاپ فلائٹس میں مسافروں کو استعمال کے لیے مائیکروسافٹ سرفس ٹیبلٹ فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی سیکورٹی اداروں کی طرف سے براہ راست امریکا  آنے  والے مسافروں کو موبائل فون سے بڑی کوئی ڈیوائس ساتھ نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد ایمریٹس ائیر لائن نے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سرفس ٹیبلٹ فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔


ائیر لائن کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر ٹیبلٹ پر کیے ہوئے کام کو یو ایس بی میں منتقل کر سکتےہیں۔ائیر لائن کی طرف سے مسافروں کو جو ٹیبلٹ فراہم کیے جائیں گے ان میں مائیکروسافٹ آفس 2016 انسٹال ہوگا۔
اکانومی کلاس والوں کی بدقسمتی کہ  ایمریٹس ائیرلائن کی طرف سے فراہم کی گئی  یہ سہولت صرف فرسٹ اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu