چڑیا گھر کی انتظامیہ لوگوں سے 145ڈالر بھی لیتی ہے اور ریچھوں کافضلہ بھی صاف کراتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 7 اپریل 2017 23:51

چڑیا گھر کی انتظامیہ لوگوں سے 145ڈالر بھی لیتی ہے اور ریچھوں کافضلہ بھی صاف کراتی ہے

ایک چینی چڑیا گھر کی انتظامیہ  لوگوں سے 145 ڈالر لے کر انہیں  قطبی ریچھ کا فضلہ صاف کرنے کا موقع دیتی ہے۔
وہان ہیچانگ اوشین پارک، ہوبی کی انتظامیہ ہفتے میں ایک بار بالغ افراد کو تین گھنٹوں تک قطبی ریچھوں کے ساتھ رہنے کا موقع دیتی ہے۔
ریچھ کے ساتھ رہنے کے خواہشمندوں کا پہلے طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں کچھ دیر کی تربیت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد یہ افراد ریچھوں کی خوراک تیار کر کے انہیں کھلاتے ہیں ۔ ان کی اہم ڈیوٹی ریچھوں  کے فضلے کی صفائی ہوتی ہے۔
چڑیا گھر میں آنے والے ایک 26 سالہ نوجوان کا کہنا ہے کہ حقیقت میں یہ گند سونگھنے کی قیمت ہے لیکن یہ بہترین تفریح بھی ہے۔
پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد تعلیم ہے، یہ پروگرام عوام میں  جانوروں کا علم بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے نہ کہ پیسے کے لیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے افراد کو اس پروگرام میں شامل نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے ریچھ ڈسٹرب ہوتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu