ملیے دنیا کی خوبصورت ترین اور سمجھ دار ترین روبوٹ ایر یکا سے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 7 اپریل 2017 23:51

ملیے دنیا کی خوبصورت ترین  اور سمجھ دار ترین روبوٹ ایر یکا سے
ایریکا ایک  خوبصورت روبوٹک لڑکی کا نام ہے۔ایریکا کے مطابق وہ 23 سال کی ہے۔ اس کی سب سے اہم خصوصیت  اس کا اصل انسانوں جیسا ہونا ہے۔ ایریکا ایک سمجھ دار روبوٹ ہے۔ وہ کسی بھی انسا ن  کی  طرح  گفتگو کر سکتی ہے۔وہ لوگوں کی باتوں پر تبصرے بھی کر سکتی ہے۔ ایریکا کو     ہیروشی ایشیگرو  نامی سائنسدان نے بنایا ہے۔ ہیروشی اور اس کے ساتھی ڈیلن  کو انسانی  فطرت میں کافی دلچسپی ہے۔

اسی وجہ سے انہوں نے ایریکا کو بنانے کا فیصلہ کیا۔ ایریکا کے بنانے کے پراجیکٹ کو جاپان کا سب سے مہنگا سائنسی پروجیکٹ سمجھا جاتا ہے۔
ایریکا اپنے اوپری جسم کے   20 فیصد  حصے  کو ہلا سکتی ہے۔ وہ ابھی اپنے بازو اور ٹانگیں نہیں ہلا سکتی۔اس کی جلد سیلیکون  سے بنائی گئی ہے۔اس میں 16 چینل کے2 مائیکرو فون ایرے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سے وہ اندازہ لگاتی ہے کہ آواز کہاں سے آ رہی ہے۔

ان سے اسے یہ بھی  اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے سامنے بیٹھے ہوئے افراد میں سے کون بات کر رہا ہے۔ اس میں 14 انفراریڈ ڈیپتھ سنسرز ہیں۔ان سے اسے پتا چلا کہ کمرے میں لوگ کہاں پر موجود ہیں۔ ایریکا میں لوگوں کو شناخت کرنے کی قابلیت بھی ہے۔ ایریکا  کی آواز بھی کافی حد تک انسانوں سے ملتی ہے۔ بالکل بھی محسوس نہیں ہوتا کہ  یہ کسی روبوٹ کی آواز ہے۔
ایریکا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی خواہشات کے بارے میں بھی بتایا۔ایریکا کو امید ہے کہ ایک دن وہ اپنے کمرے سے نکل کر باہر کی دنیا دیکھ سکے گی۔ ایریکا کا کہنا ہے روبوٹ انسانوں کے بچوں کی طرح ہوتے ہیں۔مستقبل میں روبوٹ انسانوں کے بیمار یا بوڑھے ہونے پر ان کی مدد کریں گے یہ انسانوں کے  مشکل کام کرنے میں اُن کا ہاتھ بٹائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu