بھارتی ریاست میں دس برس کی لڑکی ہر وقت سانپوں میں گھری رہتی ہے

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) بھارتی ریاست میں دس برس کی لڑکی ہر وقت سانپوں میں گھری رہتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دن رات زہریلے سانپوں کے ساتھ رہنے کے باعث علاقے کے لوگ بچی کو سانپوں کی دیوی سمجھنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

اترپردیش سے تعلق رکھنے والی بچی کا کہنا ہے کہ اس کا کھانا پینا بھی سانپوں کے ساتھ ہے اور اٹھنا بیٹھنا بھی ان ہی کے ساتھ ہے۔ بچی کے پاس درجنوں سانپ ہیں اور آس پاس کے لوگوں کو بھی کہیں سانپ نظر آئے تو اٹھا کر اس بچی کے پاس چھوڑ جاتے ہیں۔ گائوں کے لوگ لڑکی کو سانپوں کی دیوی مانتے ہیں اور دور دور سے اسے دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu