جاپانی ریسٹورنٹ کی کیڑوں کے ساتھ متعارف کرائی گئی انوکھی ڈش کھانے کے لیےلائنیں لگ گئی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 10 اپریل 2017 23:37

جاپانی ریسٹورنٹ  کی کیڑوں کے ساتھ متعارف کرائی گئی انوکھی ڈش کھانے کے لیےلائنیں لگ گئی
رامن نوڈلز جاپان کی ایک  مقبول ڈش ہے۔ اس ہفتے ایک ریسٹورنٹ نے اس ڈش کو انوکھے انداز میں پیش کیا۔اس اتوار کو ریسٹورنٹ نے خوش قسمت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کچھ گاہکوں کے لیے رامن نوڈلز کو کیڑوں کے ساتھ پیش کیا۔اس ایک روزہ ڈیل میں ریسٹورنٹ نے گاہکوں کو نوڈلز اور اُن کے منتخب کردہ  جھینگر اور ٹڈے کے سوپ یا  ریشم کے کیڑے کے پاؤڈر کے ساتھ پیش کیا۔

(جاری ہے)


پچھلے سال اس ریسٹورنٹ نے جھینگر رامن کے نام سے ڈش متعارف کرائی تھی۔ اس سال  متعارف کرائی گئی ڈشز میں کیڑوں کے رامن نوڈلز، جھینگر کے ساتھ چاولوں کا باؤل، فرائی کیے ہوئے کیڑوں کا سپرنگ رولز اور کیڑوں کے پاؤڈر کےساتھ  آئس کریم شامل تھیں۔ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیڑوں کی رامن کے 100 باؤل پیش کیے تھے ، جو لنچ ٹائم سے پہلے ختم  ہو گئے۔
جاپان کے  دیہاتی علاقوں میں روایتی کھانوں میں کیڑوں کا استعمال عام ہے ۔
جاپانی ریسٹورنٹ  کی کیڑوں کے ساتھ متعارف کرائی گئی انوکھی ڈش کھانے ..
انوکھی ڈش کھانے کے خواہشمندوں کی لائن لگی ہوئی ہے

Browse Latest Weird News in Urdu