173 بار زہریلے سانپوں کے کاٹنے کے باوجود حیرت انگیز شخص کی وفات 100 کی عمر میں قدرتی وجوہات کی بنا پرہوئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 11 اپریل 2017 23:37

173 بار زہریلے سانپوں کے کاٹنے کے باوجود حیرت انگیز شخص کی وفات 100 کی عمر میں قدرتی وجوہات کی بنا پرہوئی
بل ہاسٹ  میامی سرپینٹریم لیبارٹریز کے ڈائریکٹر تھے۔ پنٹا گورڈا، فلوریڈا کے پاس قائم یہ لیبارٹری سانپوں کا زہر نکالتی ہے۔
بل ہاسٹ کو سنیک مین یعنی سانپ آدمی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان  کی 100 سالہ زندگی میں انہیں 173 بار زہریلے سانپوں نے کاٹا ہے۔ سانپوں کے کاٹنے سے بچنے  کےلیے  وہ 60 سالوں تک  ہر روز خود کو زہر کا ٹیکہ لگاتے رہے۔ تاکہ ان کے اندر سانپ کے زہر کے خلاف  قوت مدافعت پیدا ہو سکے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ آسان نہیں تھا۔ 20 بار تو سانپ کے کاٹنے سے انہیں  جان کےلالے پڑ گئے تھے، ان کےجسمانی اعضا کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔بل ہاسٹ نے ساری دنیا میں بہت سے لوگوں کی جان بچائی۔ اس نے سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ 21  لوگوں کو اپنا خون عطیہ کیا۔ایک بار وہ وینزویلا کے ایک بچے کو بچانے کے لیے اپنا خون دینے گئے تو وینزویلا کی حکومت نے  اُنہیں اعزازی شہریت دے دی۔2011 میں اُن کی موت زہر کی بجائے قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی تھی۔ 
173 بار زہریلے سانپوں کے کاٹنے کے باوجود حیرت انگیز شخص کی وفات 100 کی ..

Browse Latest Weird News in Urdu