ہوائی جہازوں کے ٹوائلٹ سسٹم کیسے کام کرتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 اپریل 2017 23:46

ہوائی جہازوں کے ٹوائلٹ سسٹم کیسے کام کرتے ہیں؟
ہوائی جہازوں کے ٹوائلٹ سسٹم کے کام کرنے کا طریقہ گھروں کے ٹوائلٹ سسٹم سے بہت مختلف ہے۔ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔دوسری جنگ عظیم میں تو صورتحال یہ تھی کہ جہازوں کےپائلٹ فضلے سے بھری ٹوکریاں اوپر سے ہی نیچے پھینک دیا کرتے تھے۔اس کے بعد جہازوں میں ٹوکریاں کو جہاز زمین پر اترنے کے بعد باہر نکالا جاتا تھا۔
جہازوں کا جدید ترین ٹوائلٹ سسٹم 1970 کی دہائی میں جیمز کیمپر نے ایجاد کیا۔

جیمز کا ویکیوم سسٹم سب سے پہلے 1982 میں بوئنگ جہاز میں استعمال کیا گیا ہے۔یہ سسٹم ایک نیلے لیکوئیڈ(Skykem)، جو  نہ چپنے والی کوٹنگ ہوتا ہے۔،  اور ویکیوم سکشن  پر انحصار کرتا ہے۔ جہاز میں جب فلش کے بٹن کو دبایا جاتا ہے تو فلش نیچے سے کھل کر نیلے لیکوئیڈ کے ساتھ  سب کچھ بہا کر ایک ٹینک میں جمع کردیتا ہے۔

(جاری ہے)


عام طور پر سمجھا جاتا ہےکہ جہاز کے ٹوائلٹ کے ٹینک کا کنٹرول پائلٹ کے پاس ہوتا ہے۔

ایسا اس وجہ سے سمجھا جاتا ہے کہ اکثر جہازوں سے نیلی برف (فضلہ) گرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ ایسے واقعات میں پائلٹ کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ یہ جہاز کے ٹوائلٹ سسٹم میں خرابی یا لیک ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
جہاز کے اترنے کے بعد ٹوائلٹ ٹینک کو  کسی ٹرک کے ذریعے خالی کر دیا جاتا ہے۔اب یہ ٹرک والوں کی مرضی ہے کہ وہ اپنے ٹرک کو کہاں خالی کرتےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu