زمین گول نہیں چپٹی ہے۔5سال کی محنت کے بعد طالبہ نے پی ایچ ڈی کا مقالہ جمع کرادیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 12 اپریل 2017 23:46

زمین گول نہیں چپٹی ہے۔5سال کی محنت کے بعد طالبہ نے  پی ایچ ڈی کا مقالہ جمع کرادیا
پچھلے ہفتے  تنزانیہ اور عرب سے تعلق رکھنے والے سائنسی اور تعلیمی حلقے ایک پی ایچ ڈی مقالہ سامنے آنے کے بعد حیرت زدہ  رہ گئے۔ ایک پی ایچ ایچ کی طالبہ نے اپنے  جمع کرائے گئے پی ایچ ڈی کے مقالے میں دعویٰ کیا ہے کہ زمین گول نہیں چپٹی ہے، یہ حرکت نہیں کر رہی، اس کی عمر صرف 13 ہزار 500 سال ہے اور یہ کائنات کا مرکز ہے۔طالبہ نے اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے نیوٹن اور آئن سٹائن کی طبعیات ، کوپرنیکس اور کیپلر کی فلکیات،  بگ بینگ کی کونیات،  کرہ ہوائی اور ارضیات کے بنیادی ماڈلز اور جدید موسمیات کو مسترد کر دیا ہے۔


طالبہ نے اپنا یہ مقالہ 5 سال کی تحقیق کے بعد جمع کرایا ہے۔ اس مقالے کو پہلے دو پروفیسروں کے پاس بھیجا گیا تھا۔ دونوں پروفیسروں نےاس کے پہلےمرحلے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی طالبہ کو اپنے مقالےکے ڈیفنس کا موقع دیا جائے گا۔ یہ مقالہ لیک ہوکر تنزانین آسٹرونومیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر کے پاس پہنچا تو اس نے اسے فیس بک پر شیئر کر دیا۔


اس خبر کو اس وجہ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ مقالہ کسی مذہبی عالم کی طرف سے نہیں بلکہ سائنس میں پی ایچ ڈی کرنے والی طالبہ کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے۔ مقالے میں اس کا سپروائزر بھی کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔اس کے علاوہ اس طالبہ نے گریجویشن میں ٹاپ  بھی کیا تھا۔
مقالے میں طالبہ نے جو نتائج بیان کیے ہیں اُن کے مطابق زمین گول نہیں چپٹی ہے۔

اس کی عمر 13 ہزار 500 سال ہے۔ کائنات ایک کہکشاں پر مشتمل ہے اور زمین اس کا مرکز ہے۔ سورج کا قطر 1135 کلو میٹر ہے(14 لاکھ کلومیٹر نہیں)۔ چاند 908 کلومیٹر چوڑا ہے ۔ سورج اور چاند زمین سے 687 اور23 گنا قریب ہیں۔ سیاروں کی تعداد 11 ہیں ۔ ستاروں کی تعداد محدود ہے، اُن کا قطر292 کلومیٹر  ہے(لاکھوں کلومیٹر نہیں)۔
طالبہ کی طرف سے زمین کے چپٹی ہونے کا کیا جانے والا دعویٰ کچھ نیا نہیں ہے۔ یوٹیوب پر فلیٹ ارتھ لکھ کر سرچ کریں تو لاکھوں نتائج سامنے آ جائیں گے۔ فلیٹ ارتھ سوسائٹی نے ویب پر 4 لاکھ صفحات شائع کیے ہوئےہیں، جن میں سے 2 لاکھ صفحات زمین کے چپٹا ہونے  کے ثبوت کے طور پر پیش کیے جاتےہیں۔ایسے تمام افرادخلا کی تصویروں اور ویڈیوز کو جھوٹ  اور سازش قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu