8 ماہ کی بچی کے 17کلوگرام وزن نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 اپریل 2017 23:19

8 ماہ کی بچی کے  17کلوگرام  وزن نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 8 ماہ کی چاہت کمار نے  اپنے وزن کے حوالے سے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔اس وقت چاہت کا وزن 17 کلو گرام یعنی 4 سال کے بچے کےبرابر ہے۔
چاہت کےباپ 23 سالہ سورج کمار کا کہنا ہے کہ جب چاہت پیدا ہوئی تو بالکل نارمل تھی لیکن  تین یا چار ماہ بعد اس کا وزن ایک دم بڑھنے لگا۔چاہت کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ ہر وقت کھاتی رہتی ہے اگر اسے کھانے کو کچھ نہ دیا جائے تو رونے لگتی ہے۔

(جاری ہے)

چاہت کی ماں 21 سالہ رینا کا کہنا ہے کہ چاہت اپنی عمر کے بچوں سے چار گنا زیادہ خوراک کھاتی ہے۔ رینا کا کہنا ہے کہ چاہت سے پہلے اُن کا ایک بیٹا بھی تھا جو پیدائش  کے وقت چل بسا، اسی وجہ  وہ چاہت کی صحت کی طرف سے فکر مند رہتے ہیں۔
سورج کمار اور رینا کمار چاہت کو ڈاکٹر کےپاس لے گئے تھے۔ ڈاکٹر نے  بیماری کی تشخص کےلیے اس کا خون لینا چاہا توپتا چلا کہ چاہت کی جلد بہت موٹی ہو گئی ہے، جس کے باعث اس کا خون نہیں لیا جا سکتا۔ڈاکٹروں کو امید ہے کہ مستقبل میں چاہت کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

8 ماہ کی بچی کے  17کلوگرام  وزن نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا

Browse Latest Weird News in Urdu