Bi Bi Aino - Article No. 1213

Bi Bi Aino

بی بی عینو - تحریر نمبر 1213

بی بی عینو ایک عام افغان عورت تھی۔ نہ تو وہ بلند مرتبہ ماں باپ کی اولاد تھی اور نہ ہی اس کا شوہر کوئی مشہور شخص تھا تاہم اس نے ایک کام ایسا کیا کہ اس کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیر 25 مئی 2015

بی بی عینو ایک عام افغان عورت تھی۔ نہ تو وہ بلند مرتبہ ماں باپ کی اولاد تھی اور نہ ہی اس کا شوہر کوئی مشہور شخص تھا تاہم اس نے ایک کام ایسا کیا کہ اس کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ برصغیر میں مرہٹوں کا سر کچلنے کے بعد احمد شاہ ابدالی نے دوبارہ افغانستان کا رُخ کیا۔ جب افغانستان پہنچ کر فوج قندھار شہر سے دومنزل کے فاصلے پر رہ گئی تو شہر میں داخل ہونے سے پہلے احمد شاہ ابدالی نے فوج کو پڑاوٴ کا حکم دیا تاکہ تما م سپاہی نہا دھو کر سفر کی تھکاوٹ اتاریں اور شہر میں ہشاش بشاش ہو کر تین روز بعد داخل ہوں۔

ایک عام افغان سپاہی جس کو اپنے خاندان سے بچھڑے ایک مدت ہو چکی تھی اس سے برداشت نہ ہوا اور وہ چپکے سے فوج سے نکل کر قندھار میں اپنے گھر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اس کا خیال تھا کہ وہ دو دن اپنے گھر قیام کے بعد دوبارہ اپنی فوج سے جا ملے گا۔ جب وہ گھر پر پہنچا تو گھر پر اس کے بچے موجود تھے لیکن بیوی پانی لینے چشمے پر گئی تھی۔ اس نے اپنے بچوں کو پیار کیا۔

اتنے میں اس کی بیوی آگئی۔ اس کو جنگ میں فتح یا شکست کے متعلق کچھ علم نہ تھا۔ اس نے اپنے شوہر سے لشکر کے متعلق سوال کیا۔ تمام باتیں جان لینے کے باوجود اس نے اپنے شوہر کو واپس جانے کے لئے کہا۔ اس کا خیال تھا کہ لوگ اس کے شوہر کو اکیلا دیکھ کر خیال کریں گئے کہ وہ محاذ سے بھاگ آیا ہے۔ اس کے شوہر نے بہت بحث کی کہ لشکر صرف دود ن میں آجائے گا لیکن بی بی عینو نے اس کی ایک نہ سنی اور اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

اس کا شوہر واپس لشکر پہنچا تو اس کو گرفتار کر کے احمد شاہ ابدالی کے سامنے پیش کیا گیا۔احمد شاہ ابدالی کے حکم پر سپاہی نے تمام واقعہ گوش گزار کیا۔ احمد شاہ ابدالی اپنی قو کی عورتوں میں حمیت کا معیار دیکھ کر بہت خوش ہوا۔ اس نے سپاہی کو سچ بولنے پر رہا کر دیا اور اس کی بیوی عینو کو ایک زمین دوز نہر (کاریز) انعام میں د ی۔ افغانستان میں کاریز کی بڑی قدروقیمت تھی ۔اس کا ریز کا نام ”کاریز عینو“ مشہور ہوا اور یہ قندھار سے تقریباََ دس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

Browse More 100 Famous Women

Special 100 Famous Women article for women, read "Bi Bi Aino" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.