Maazi Ki Pakistan Ki Pilot Khawateen Ka Ta'ruf

ماضی کی پاکستان کی پائلٹ خواتین کا تعارف

Maazi Ki Pakistan Ki Pilot Khawateen Ka Ta'ruf
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی خواتین اپنی جرت مندانہ صلاحیتوں کے سبب ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ہم اکثر یہ جملہ سنتے ہیں کہ یہ مردوں کی دنیا ہے او رخواتین کو وہ مقام حاصل نہیں جو انکا حق ہے۔ یہ وہ الفاظ ہیں جس پر بعض خواتین یقین نہیں رکھتیں اور عملی طور پر کچھ ایسا کر کے دکھاتی ہیں کہ مرد بھی حیران و پریشان ہو جاتے ہیں۔

کئی پاکستانی خواتین نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ائیر لائن کو جوائن کیا اور یہ بات غلط ثابت کر دی کہ عورتیں تو صنف نازک ہیں۔ان مایہ ناز خواتین میں سب سے پہلا نام ”شکریہ خانم “ کا ہے جنہیںپاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ لیکن وہ پی آئی اے میں پائلٹ کی خدمات سرانجام نہیں دے سکیں۔ وہ گراﺅنڈ انسٹرکٹر کے طور پر کام کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

انکے بعد ”ملیحہ سمیع“ کا نام آتا ہے۔ جو پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ تھیں اور انہوں نے پی آئی اے کا ایئر کرافٹ اڑایا۔ انہیں پہلی خاتون پائلٹ کیپٹن ننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ انہوں نے ائر بس A310 اور ائر بس A300 اڑایا۔ انہیں پہلی خاتون پائلٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے جنہوں نے اکیلے فوکر کراچی سے گوادر تک اڑایا۔ انکے بعد کیپٹن عائشہ رابعہ کا نام آتا ہے جنہوں نے کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کیا جب وہ صر ف 17 سال کی تھیں۔

انہوں نے 1989 ءمیں PIA کو کیڈٹ پائلٹ کے طور پا جوائن کیا۔ عائشہ نے 15 سال PIA میں گزارے۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران ائر بس 300 اور بوئنگ 747 پ اڑان بھری۔ 2006 ءمیں انہوں نے پہلی پاکستانی خواتین فلائٹ اڑائی جس میں پورا سٹاف پائلٹس اور کییو خواتین پر مشتمل تھا۔ انکے بعد اب حالیہ ریکارڈ مریم مسعود اور ارم مسعود نے بنایا ہے جنہوں نے دونوں نے اکٹھے پرواز بھی ہے یہ نہ صرف پاستان بلکہ جنوبی ایشیا میں ایک ریکارڈ ہے۔ کیپٹن پائلٹ شہناز لغاری پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ ہیں جنہیں نقاب میں فلائٹ اڑانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انکا نام Book Of Record میں بھی شامل ہے کہ وہ پہلی حجاب کیپٹن پائلٹ ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-07-18

Your Thoughts and Comments

Special 100 Naamwar Khawateen article for women, read "Maazi Ki Pakistan Ki Pilot Khawateen Ka Ta'ruf" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.