Malika Ayesha Umm E Muhammad - Article No. 1187

Malika Ayesha Umm E Muhammad

ملکہ عائشہ امِ محمد - تحریر نمبر 1187

یہ وہ خاتون ہے جس کے متعلق تاریخ ہمیں زیادہ کچھ نہیں بتاتی تاہم اس کے ایک خاص موقع پر ادا کئے گئے الفاظ تاریخ نے اپنے سینے میں اس طرح محفوظ کئے ہیں

جمعہ 8 مئی 2015

ملکہ عائشہ امِ محمد
یہ وہ خاتون ہے جس کے متعلق تاریخ ہمیں زیادہ کچھ نہیں بتاتی تاہم اس کے ایک خاص موقع پر ادا کئے گئے الفاظ تاریخ نے اپنے سینے میں اس طرح محفوظ کئے ہیں کہ ان کو فراموش کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔
سپین پر مسلمانوں نے سات سو سال تک حکومت کی لیکن خانہ جنگیوں اور بیرونی حملہ آوروں نے ملک کے حجم کو کم کر دیا یہاں تک کہ مسلمانوں کی حکومت غرناطہ تک سمٹ کر رہ گئی۔

اس وقت غرناطہ کا حکمران ابو عبداللہ تھا۔

(جاری ہے)

اس نے ایک معاہدے کے تحت غرناطہ کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔ جب ابو عبداللہ غرناطہ سے رخصت ہو رہا تھا تو شہر سے باہر نکل کر ایک بلند جگہ پر کھڑے ہو کر غرناطہ پر نگاہ ڈالی ۔اس کے حلق سے سرد آہ نکلی اور آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اس وقت اس کی نیک ، غیرت مند اور بہادر ماں ملکہ عائشہ ام محمد بھی اس کے ساتھ تھی۔ اس نے یہ تاریخی الفاظ کہے۔
”جس سلطنت کی تو مردوں کی طرح حفاظت نہ کر سکا ، اس پر عورتوں کی طرح آنسو نہ بہا۔“
وہ مقام جہاں کھڑے ہوکر عبداللہ نے وہ آہِ سرد بھری تھی آج تک سپین میں ” بربر کی آخری آہ“ کے نام سے مشہور ہے۔

Browse More 100 Famous Women

Special 100 Famous Women article for women, read "Malika Ayesha Umm E Muhammad" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.