Malika Gauhar Shad Aagha - Article No. 1218

Malika Gauhar Shad Aagha

ملکہ گوہر شاد آغا - تحریر نمبر 1218

ملکہ گوہر شاد آغا امیر تیمور کے لاڈلے بیٹے شاہ رخ کی بیگم تھی۔ تاریخ میں پہلی بار ”شاہ رخ“ کا نام امیر تیمور نے استعمال کیا۔ کہاجاتا ہے کہ

پیر 25 مئی 2015

ملکہ گوہر شاد آغا امیر تیمور کے لاڈلے بیٹے شاہ رخ کی بیگم تھی۔ تاریخ میں پہلی بار ”شاہ رخ“ کا نام امیر تیمور نے استعمال کیا۔ کہاجاتا ہے کہ جس وقت امیر تیمور کا یہ بیٹا پیدا ہوا ، اس وقت امیر اتیمور شطرنج کھیل رہا تھا۔ جس وقت امیر تیمور نے اپنے مقابل کو رخ سے شہ دی ، اسی وقت ملازمین نے اس بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔ امیر تیمور نے شہ اور رخ کو ملا کر شاہ رخ کا نام بنا دیا اور اپنے بیٹے کو اسی سے موسوم کیا ۔
ملکہ گوہر شاد آغا اسی شاہ رخ کی بیگم تھی۔
گوہر شاد آغا کے والد کا نام امیر الکبیر غیاث الدین تھا۔ گوہر شاد آغا کے والد نے شروع سے ہی اس کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔ تاریخ اور ادب سے گوہر شاد کو خصوصی لگاوٴ تھا۔ شادی کے بعد شوہر بھی خوش قسمتی سے ہم مزاج ملا۔

(جاری ہے)

دونوں میاں بیوی کو علم وفن سے لگاوٴ تھا اور وہ اس شعبے سے متعلقہ افراد کی سر پرستی کیا کرتے تھے۔


انہوں نے بہت سے مددسے اور مسجدیں بنوائیں ۔ جن کو وحشی تاتاریوں نے تباہ کر دیا تھا، انہیں دوبارہ تعمیر کرایا۔ مشہد میں ان کی تعمیر کردہ جامع مسجد کا شمار دنیا بھر کی عمدہ ترین مساجد میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ امام موسیٰ کاظم کے مزار کے دو ایوان بھی تعمیر کرائے۔ اپنی ریاست کے دارالحکومت ہرات میں انہوں نے کئی عظیم الشان عمارات اور مساجد تعمیر کرائیں ۔ ان کے قائم کردہ مدارس میں اس دور کے مایہ ناز علماء تعلیم دیا کرتے تھے۔
اس عظیم خاتون کا زوال اس کے شوہر کی وفات کے بعد شروع ہوا۔ تخت نشینی کی جنگ میں ایک پوتے کے ہاتھوں قتل ہوئی اور دوسرے پوتے نے اس کے قتل کا انتقام لیا۔ ا س کی تاریخ وفات 9 رمضان المبارک 961 ہجری ہے۔

Browse More 100 Famous Women

Special 100 Famous Women article for women, read "Malika Gauhar Shad Aagha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.