Padshah Khatoon - Article No. 1239

Padshah Khatoon

پادشاہ خاتون - تحریر نمبر 1239

پادشاہ خاتون قطب الدین محمد (قتلغ خانی) شاہ کرمان (650 ہجری تا 655 ہجری) کی بیٹی تھی۔

پیر 6 جولائی 2015

پادشاہ خاتون قطب الدین محمد (قتلغ خانی) شاہ کرمان (650 ہجری تا 655 ہجری) کی بیٹی تھی۔ قطب الدین محمد کی وفات کے بعد ا ک بیوہ (پادشاہ خاتون کی والدہ) قتلغ خاتون کرمان کے تخت پر بیٹھی اور 26 سال تک اس نے بڑی قابلیت سے حکومت کی۔ اس نے اپنے دورِ حکومت میں رفاہِ عامہ کے بہت سے کام کئے۔ ان میں ایک عظیم الشان مدرسے کا قیام بھی شامل ہے اس کے بعد 681 ھ میں اس کا بیٹا جلا الدین سیور غاتمش کر مان کا فرمانروا بنا۔
691 یا 693 ہجری میں اسے قتل کر دیا گیااور پادشاہ خاتون منفوة الدین کے لقب سے تخت کرمان پر جلوہ افروز ہوئی۔ بعض لوگوں کو شبہ تھا کہ اپنے لائق بھائی کے قتل میں اس کا ہاتھ تھا لیکن یہ بات تاریخ سے حتمی طور پر ثابت نہیں ہوتی۔
درونِ پردہ عصمت کہ تکیہ گاہ منیست
مسافر انِ ہو ارا گزر بدشوار سیت
نسیم باد مزن سربریز مقعہ او
کہ تار وپودوے از عصمت نکوکار یست
۔

(جاری ہے)

۔
برلعل کے دید ہرگز از مشک رقم
یا غالیہ برنوش کجا کرد تم
جانا اثر خال سیہ برلب تو
تاریکی و آبِ زندگانی ست بہم
یہ دونوں رباعیاں پادشاہ خاتون کی شاعرانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ پادشاہ خاتون نہایت عالمہ فاضلہ انصاف پسند اور حسین وجمیل خاتون تھیں۔ وہ اپنے ہاتھ سے قرآن پاک اور دوسری کتابیں لکھتی تھی اور شعرو سخن کا سے عمدہ ذوق تھا۔

Browse More 100 Famous Women

Special 100 Famous Women article for women, read "Padshah Khatoon" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.