Umm E Sufyan Sori Rehmat Ullah Alaiha - Article No. 1182

Umm E Sufyan Sori Rehmat Ullah Alaiha

امِ سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہا - تحریر نمبر 1182

امِ سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہا تبع تابعین کے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔

جمعہ 8 مئی 2015

امِ سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہا
امِ سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہا تبع تابعین کے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔ آپ رحمتہ اللہ علیہا کے شوہر حضرت سعید رحمتہ اللہ علیہ بن مشروق نہایت عالم فاضل انسان تھے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایات بیان کرنے میں ان کی شہرت تھی۔
مشہور بزرگ حضرت امام سفیان ثوری رحمتہ آپ ک بیٹے تھے۔ ان کی تربیت میں ان کی والدہ کا خاص ہاتھ رہا ہے۔

حضرت سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ کا بیان ہے کہ میں نے ایک بار آسمان پر نظر ڈالی اور محسوس کیا کہ میرا دل پہلو میں نہیں ہے۔ اس بات کا ذکر اپنی والدہ سے کیا تو انہوں نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ تم نے آسمان پر محض تفریخ کی خاطر سے نظر ڈالی ہے۔ تمہارا مقصد عبرت پذیری اور غوروفکر نہ تھا۔
حضرت سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ کو تعلیم حاصل کرنے کا شوق تھا مگر گھر کے مالی حالات اس راہ میں رکاوٹ بن رہے تھے۔

(جاری ہے)

حضرت امِ سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہا نے اپنے جذبہ سے اس مسئلے کو دور کیا۔ انہوں نے بیٹے کو علم حاصل کرتے رہنے کے لئے کہا اور خود چرخہ کات کر اس کے اخراجات پور ے کئے۔ ایک بار انہوں نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی:
”بیٹے جب تم دس حرف لکھ چکو تو تم دیکھو کہ تمہاری چال ڈھال ، حلم ووقار میں کوئی اضافہ ہوا ہے۔اگر کوئی اضافہ نہیں ہوا تو اس کا مقصد ہے کہ علم نے تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔“
آپ اپنے بیٹے کو ایسی نصیحتیں کر کے اس کے اخلاق کوبہتر بنانے کی کوشش کرتیں اور ان کو زندگی کے ہر شعبے میں اچھا شعار اپنانے کی ترغیب دیتیں۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ ایک بڑے عالم بنے۔

Browse More 100 Famous Women

Special 100 Famous Women article for women, read "Umm E Sufyan Sori Rehmat Ullah Alaiha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.