Rokhay Balon Se Pareshan Hona Chorain - Article No. 1895

Rokhay Balon Se Pareshan Hona Chorain

روکھے بالوں سے پریشان ہونا چھوڑیں - تحریر نمبر 1895

خوبصورت بال انسان کی شخصیت کا ایسا حصہ ہوتے ہیں ‘جو اس کی شخصیت کو پر اعتماد اور پر کشش بناتے ہیں ۔خواہ مرد ہو یا خواتین سیاہ گھنے اور چمکدار بال سب کی خواہش ہوتے ہیں ۔لوگوں کی بڑی تعداد آج کل بالوں کے مسائل کا شکار ہے ۔

بدھ 17 اکتوبر 2018

خوبصورت بال انسان کی شخصیت کا ایسا حصہ ہوتے ہیں ‘جو اس کی شخصیت کو پر اعتماد اور پر کشش بناتے ہیں ۔خواہ مرد ہو یا خواتین سیاہ گھنے اور چمکدار بال سب کی خواہش ہوتے ہیں ۔لوگوں کی بڑی تعداد آج کل بالوں کے مسائل کا شکار ہے ۔ان مسائل کے حل کے لیے خواتین ڈاکٹروں سے مشورہ کرتی ہیں اور مہنگے علاج کا خرچہ بھی برداشت کرتی ہیں ۔خواتین اور لڑکیاں وقتاً فوقتاً اپنے بالوں کو نئے نئے رنگوں سے رنگتی ہیں ۔


کبھی سیدھے اور کبھی خمدار بال بنانے کے لیے آئرن کا استعمال زیادہ کرتی ہیں یا پھر حد سے زیادہ شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال بالوں کی چمک کو ختم کر دیتا ہے اور بال روکھے اور بے رونق ہو جاتے ہیں ۔ایسے روکھے اور بے رونق بالوں کے لیے مکمل نگہداشت کی ضرورت ہے ۔ایسے بالوں پر اگر قدرتی طریقوں سے تو جہ دی جائے تو یہ دوبارہ پہلے جیسے ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسی خواتین جو اپنے روکھے بالوں سے پریشان ہیں انہیں چاہیے کہ گھر یلو ٹوٹکوں کی مدد سے ان بالوں کی حفاظت کریں ۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ شیمپو کا زیادہ استعمال نہ کریں ہفتے میں ایک سے دو دفعہ شیمپو کریں ۔اپنے سر کی جلد کو غیر ضروری ذرات اور دھول مٹی سے پاک رکھیں ۔ہیر ڈرائیر ‘اسٹر یٹنر اور کر لر کا زیادہ استعمال نہ کریں ۔یہ بالوں کی ساخت کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔
ان سے بال بے رونق اور کمزور ہو جاتے ہیں ۔اپنے بالوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ان کا استعمال تر ک کردیں ۔ناریل کے تیل کو نیم گرم کرکے سر کی مالش کر یں ۔رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح اُٹھ کر اچھے شیمپو سے سر د ھو لیں ۔
پانی کا استعمال زیادہ کر یں روزانہ کم سے کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں تا کہ آپ کا جسم پانی کی شکار نہ ہو۔وٹامنز اور منر لز سے پھر پور غذاکھائیں روکھے بالوں کو چمکدار بنانے کے لیے ہےئر ماسک گھر پر ہی تیار کریں ۔
ایک ایوا کا ڈو لیں اور اس کو میش کر لیں ۔اس میں ایک کھانے کا چمچہ شہد ‘تھوڑا سا دودھ اور ایک چائے کا چمچہ مایونیز شامل کرلیں ۔اس ماسک کو اپنے بالوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے کے لے چھوڑ دیں ۔سر دھو نے کے لیے نیم گرم پانی کا استعمال کریں ۔آپ بال جو بے رونق ہو گئے تھے ‘وہ حیرت انگیز طور پر دوبارہ نرم ریشمی اور چمکدار ہو جائیں گے ۔اس ماسک کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Rokhay Balon Se Pareshan Hona Chorain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.