Soflay Khaiay Bhi Aur Lagaiay Bhi - Article No. 1549

Soflay Khaiay Bhi Aur Lagaiay Bhi

سوفلے کھائیے بھی لگائیے بھی - تحریر نمبر 1549

سنگھارکی دنیا میں سوفلے بہت تیزی سے مقبول ہورہا ہے اس میں پھل ‘ نٹس‘ بیجوں کے تیل اور وٹامن E ڈالا جاتا ہے ‘ جلد کے لیے مفید ہے

منگل 3 جنوری 2017

اورنج اور چاکلیٹ کاسوفلے آپ نے بھی کھایا ہوگا۔ سوفلے کے لفظی معنی ایک ایسی ڈش کے ہیں جو ہلکی اور نر،م ہوجسے انڈوں کو پھینٹ کربیک کیاگیا ہوا۔ ہم آج جس سوفلے کی بات کررہے ہیں اس میں یہ تمام خوبیاں ہیں لیکن وہ کھانے کے بجائے چہرے اور جسم پر لگایاجاتا ہے تاکہ سردموسم میں پیداہونے والی خشکی کودور کیاجاسکے ۔ یہ بیوٹی کی دنیا میں نئی پروڈکٹ کے طور پر سامنے آیا ہے ۔

جلد پر استعمال ہونے والے سوفلے میں انڈے کی سفیدی اور زردی کی ملائمت بھی موجود ہے ساتھ ہی اس میں پھل ‘ مختلف نٹس ‘ بیجوں کے تیل ، شیامکھن اور وٹامن Eڈالا جاتا ہے ۔ جس سے جلد کھل اور چمک اٹھتی ہے ۔ سردیوں میں سوفلے ضرور لگانا چاہیے کیونکہ اس کے تمام اجزاء بہت اچھی طرح بلینڈ کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے اس کا ٹیکسچر بہترین ہوجاتا ہے اس میں تیل موجود ہونے کے باوجود چکناہٹ بالکل نہیں ہوتی۔

کریم اور لوشن کے مقابلے میں سوفلے میں نمی پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ جلد کے اندر داخل ہو کر اسے غذائیت فراہم کرتا ہے ۔ سوفلے فرانسیسی لفظ سوفلر سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں سانس لینااور باڈی سوفلے بھی یہی کام کرتا ہے ۔ سوفلے کا فارمولا اس نوعیت کا ہے کہ مسام چکنائی سے بھرتے نہیں اور جلد بھی سانس لیتی رہتی ہے ۔ باڈی سوفلے کی تیاری میں بادام یاارجن کا تیل استعمال ہوتا ہے یوں جلد نم بھی ہوتی ہے اور اشیاء کی دیگر خوبیاں بھی اسے حاصل ہوتی ہیں۔

آپ سوفلے کو دن میں ایک سے زائد باراستعمال کرسکتی ہیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو شیابٹریا کوکو بٹر ملاکر استعمال کریں۔ نارمل جلد کے لیے بادام یا ارجن کاتیل اور ذراسی بھوسی لگائیں جبکہ چکنی جلد کے لیے باڈی سوفلے کو خوشبودار تیل اور ایلوویرا کے ساتھ نٹس ‘ بیجوں کے تیل ‘ شیابٹر اور وٹامن Eکو ملا کر سوفلے خود بھی تیار کرسکتی ہیں۔ اس کے نتائج حیران کن ہوں گے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Soflay Khaiay Bhi Aur Lagaiay Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.