بند کریں
خواتین مضامینجلدعرق گلاب ، فائدے بے شمار

مزید جلد

پچھلے مضامین - مزید مضامین
عرق گلاب ، فائدے بے شمار
چہرے اورجلد کیلئے مفید
گلاب کے پھولوں سے نہایت حسین تصورات وابستہ ہیں انہیں ہمیشہ حسن اورخوبصورتی سے منسلک کیا جاتا رہا ہے ۔ اس کم قیمت لیکن بڑی خوبیوں والے پھول کا عرق بھی بیش بہاخصوصیات کا حامل ہوتا ہے گلاب چہرے اور جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے بے حد مفید ہے ۔ یہ نہ صرف چہرے کی دلکشی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے صحت مند بھی بناتا ہے ۔
صبح اٹھنے کے بعد بسااوقات آنکھیں سوجی ہوئی محسوس ہوتی ہیں اس کی وجوہات میں جسم میں پانی کی کمی ذہنی دباؤ بادی غذا کااستعمال ہوسکتا ہے ۔ صبح اٹھ کر اگر آنکھیں سوجی ہوئی لگیں تو روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر آنکھوں پررکھیں ۔ اس عمل سے آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے ۔
روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد میں موجود گرداور میل کیچل صاف ہوجاتا ہے۔ یہ ایک بہترین جراثیم کش بھی ہے جس کااستعمال چہرے کو نرم وملائم کرتا ہے اسے صاف اور چمکدار بناتا ہے ۔
عرق گلاب فیس پیک بنانے کیلئے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ بیسن کو عرق گلاب میں گھول کر چہرے پر لگائیں خشک ہونے پر دھولیں ۔ یہ فیس پیک چکنی جلد والوں کیلئے مفید ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے ملتانی مٹی میں عرق گلاب ملاکر چہرے پر لگائیں ۔ اس سے میل کیچل صاف ہوجاتا ہے ، چہرے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے اور چہرہ چمکدار ہوجاتا ہے ۔ اگر جلد خشک ہے تو عرق گلاب میں ایلوویرا کاجیل ملا کراستعمال کیا جاسکتا ہے ۔
خشک جلد والوں کی جلد کو نم رکھنے کیلئے عرق گلاب بہترین ہے یہ جلد کی کھچاٹ دور کرتا ہے ۔ جبکہ چکنی جلد والوں کے چہرے پر عرق گلاب کے استعمال زائد چکناہٹ اور تیل ختم ہوجاتا ہے ۔ جلد کی نمی کو بحال رکھنے کیلئے وقفے وقفے سے عرق گلاب کااسپرے کرنے سے خشک جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے ۔
عرق گلاب کو بطور ٹونز بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ عرق گلاب میں مساوی مقدار میں دودھ ملائیں اسے روئی سے ہاتھ اور چہرے پر لگائیں اس عمل سے جلد کی رنگت یکساں رہتی ہے جلد پر سے جھلسنے کے نشان اور سیاہ دھبے دورہوجاتے ہیں ۔
چہرے کے دھبے اور جھریاں مٹانے کیلئے دہی میں کھیرا پسی ہوئی صندل کی لکڑی اور عرق گلاب ملاکر بطور ماسک لگائیں ۔ اس سے دھبوں اور جھریوں ں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی ختم ہوجاتے ہیں ۔
شیمپو کرنے کے بعد اکثر بال خشک ہوجاتے ہیں ۔ اگر بال دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں پر عرق گلاب لگالیاجائے تو بال خشک ہونے سے محفوظ رہیں گے ۔ عرق گلاب ایک بہترین کنڈیشنر کاکام کرتا ہے اس کے علاوہ یہ سر پر خشکی پیدا کرنے والے جرثیموں کو بھی ختم کرتا ہے ۔
عرق گلاب کو فیس واش میں ملا کر لگانے سے فیس واش کی افادیت بڑھ جاتی ہے ۔ اس میں موجود وٹامن بی تھری ‘ سی ‘ ڈی اور ای چہرے کی شادابی برقرار رکھتے ہیں۔

(1) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان

SELECT women_cat_id, women_name, women_id, women_icon_img, timestamp, women_name_urdu FROM news_women WHERE women_status = '1' and women_id != '1577' and ( FIND_IN_SET( 4 , women_tags) ) order by women_id desc limit 0,10