Aik Joora Kaisa Silwana Chahiye - Clothing Tips For Women

ایک جوڑا کیسا سلوانا چاہئے - خواتین کے ملبوسات

پیر اگست

Aik Joora Kaisa Silwana Chahiye
اُمّ حیا فاروقی
شادیوں کا موسم ہے ہر خاتون کی خواہش ہے کہ اپنے ہاں کی تقریب ہو یا وہ اپنی واڈ روب اپ ڈیٹ کرنا چاہتی ہوں ذہن میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے کہ ایسا کیا ہو کہ جسے نیا کہا جا سکے۔کنبے برادری میں،دوستوں اور احباب میں دعوتوں کا سلسلہ بھی چلتا ہے اور شادی کا موسم اپنی ذاتی نگہداشت کی طرف متوجہ بھی کرتا ہے۔

ویسے تو خواتین جتنے بھی لباس سلوا لیں انہیں کم ہی محسوس ہوتے ہیں لیکن اگر ہر سال دو چار اچھے فیشن ایبل جوڑے بن سکیں تو بعد میں دوسروں کی شادیوں کے لئے دو چار مرتبہ کام آہی سکتے ہیں۔
ذیل میں ہم نے چند نامور ڈیزائنرز سے اس مسئلے کا حل پوچھا ہے۔پاکستان میں یوں بھی اب درزی سے کپڑے سلوانے کا کلچر قریب قریب ختم ہو رہا ہے اور عوام کی بڑی تعداد ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات پر بھروسہ کرنے لگی ہے تاہم اس سہولت کی بڑی بھارتی قیمت بھی تو ادا کرنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

جدت اور معیار کے ساتھ ایک اچھا جوڑا کیسے بنوایا جائے کہ جسے پہن کر خود پر اعتماد بھی محسوس ہو۔
پچھلے برس سیدھے کٹس اور جسمانی خطوط کے ساتھ نمایاں تراش کے لباس مقبول تھے۔ہم نے پاور شولڈرز،کوٹ اور قمیضیں بھی بنائیں جسے خواتین نے اپنے لئے پسند فرمایا۔آپ اب بھی ایسے ملبوسات تیار کر سکتی ہیں۔میں ذاتی طور پر چونکہ کشمیر سے تعلق رکھتی ہوں اس لئے مجھے قبائلی اور کشمیری ایمبرائیڈری اچھی لگتی ہے تو آپ نے میرے ملبوسات میں وہی عنصر نمایاں طور پر محسوس کیا ہو گا۔


ہر سال کی طرح پچھلے سال بھی بین الاقوامی طرز اور رجحانات کپڑوں کی ڈیزائننگ پر غالب رہے مثلاً مختلف ڈیزائنرز نے پرندوں کو کپڑوں پر نقش کیا۔پرندے بھی ہزاروں اقسام کے ہیں لیکن لوگ چڑیا اور کبوتر سے آگے نہیں بڑھے۔یہ رجحان غیر ملکی تھا جسے بڑے ولولے سے یہاں اپنایا گیا۔آج کل ایمبرائیڈری کیjumpsuits,peatsاور بوائے فرینڈ جیکٹس کے ساتھ ساتھ جماوار کے اچار چوڑی دار اور Pantsپسند کی جارہی ہیں۔ہم اب لمبی قمیضیں نہیں بنا رہے بلکہ مختصر شرٹس بنا رہے ہیں اور Pantsپر لیسز لگانے کا فیشن ان ہے۔کچھ خواتین خاص کر پائیلوں پر ایمبرائیڈری کردار ہی ہیں اور ایسا تیار کپڑا بھی مٹیریل میں دستیاب ہے جس سے Pantsسلوائی جا سکتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-08-10

Your Thoughts and Comments

Special Clothing Tips For Women article for women, read "Aik Joora Kaisa Silwana Chahiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.