Atharve Aur Novee Sadi Mein Shadi Ke Libaas Par Lariyan Lagti Theen - Article No. 1885

18ویں اور 19ویں صدی میں شادی کے لباس پر لڑیاں لگتی تھیں - تحریر نمبر 1885
پہلے پہل انہیں کپڑوں پر کہیں بھی استعمال کیا جا سکتا تھا ،لیس کی طرح بارڈر پر استعمال کرنے کی ابتداء سو لہویں صدی میں ہوئی ،چونکہ اس کو بنانے کے لئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے
منگل 2 اکتوبر 2018
سعدیہ شکور
ملبوسات ،جوتوں اور ہینڈ بیگز کی سجاوٹ ہمیشہ سے اہمیت کی حامل رہی ہے ،جس سے ناصرف وہ خوبصورت لگتے ہیں بلکہ ان کی قدر وقیمت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔سجاوٹ کے لئے مختلف اشیاء استعمال کی جاتی ہیں ،خواہ وہ کپڑے ہوں یا جوتے ٹسلزان کو جاذب نظر بنا دیتے ہیں ۔”ٹسل “لاطینی زبان کے لفظ ٹا ساسے ماخوذ ہے جس کے معنی ”ہک“کے ہیں ۔
(جاری ہے)
330عیسوی میں باز نطینی سلطنت میں کپڑے کی صنعت کو ترقی ملی جس کے بعد انہیں پردوں ،تکیوں اور بستروں پر سجانے کا آغاز ہوا۔پہلے پہل ٹسلز صرف مشرق وسطیٰ میں استعمال ہونا شروع ہوئے۔بعد ازاں ان کی مقبولیت اسپین اور یورپ تک جا پہنچی ۔ٹسلز سے مختلف اشیاء سجانے کا باقاعدہ آغاز چین سے ہوا۔یہاں خوبصورتی کیلئے سات سال کی عمر میں بچیوں کے پاؤں باندھ دئیے جاتے تھے،جس سے وہ سائز میں چھوٹے رہ جاتے تھے ۔ان پیروں کیلئے خاص قسم کے جوتے یعنی لوٹس بنا ئے گئے تھے،جن کی سجاوٹ کیلئے بھی ٹسلز استعمال کیے جاتے تھے ۔سو لہویں ،سترہویں اور اٹھارہویں صدی کے مجسموں پر بھی ٹسلز لگے ہوئے ہیں ۔
پہلے پہل انہیں کپڑوں پر کہیں بھی استعمال کیا جا سکتا تھا ،لیس کی طرح بارڈر پر استعمال کرنے کی ابتداء سو لہویں صدی میں ہوئی ،چونکہ اس کو بنانے کے لئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے ،اسی لئے اسے صرف اعلیٰ طبقے کے لئے مخصوص کر دیا گیا ۔اٹھارہویں اور انیسویں صدی میں ٹسلز کی لیس برائیڈل گاؤنز پر بھی لگا ئی جاتی تھی ۔سلور اور گولڈن رنگوں کی ٹسلز والی لیس ملبوسات کو د لکشی فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جاتی تھی ۔بھارت میں مہاراشٹر ،آندھراپرویش اور کرنا ٹک میں خانہ بدوش ملبوسات کی سجاوٹ کے لئے شیلز ،سکوں ،گلاس بیڈز ،شیشوں اور بٹنوں سے سجی ٹسلز استعمال کرتے تھے ۔کئی قبائل ٹسل والے ملبوسات نظر بد سے بچاؤ کیلئے استعمال کرتے تھے ۔کئی قبائلی افراد اپنی شان وشوکت اور دولت کو ظاہر کرنے کے لئے ملبوسات پر ٹسلز لگوایا کرتے تھے۔صلیبی جنگوں کے دوران یہ مغربی دنیا میں کافی مقبول ہوئے۔
ٹسلز کے ریشے ایک جگہ با ہم جوڑے رکھنے کے لئے مضبوط دھا گے کا استعمال کیا جاتا ہے ،ٹسلز بنانے کے لئے زیادہ تر اون اور ریشم کا مرکب فیبرک استعمال کیا جاتا ہے ۔اسی طرح ریشم اور کاٹن کے دھاگے بھی تسلز بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔آج کل چمڑے سے بھی ٹسلز بنائے جا رہے ہیں جنہیں قدرے سخت چیزوں پر سجا یا جاتا ہے ۔ٹسلز کے فائبرز کی بے شمار اقسام ہیں ۔
چمڑے کے ٹسلز عموماََ بیگز پر لگائے جاتے ہیں اس پر تقریباََ بارہ کٹس ہوتے ہیں ۔یہ زیادہ تر اسٹر یپس یا بیگز کے فرنٹ پر لگے ہوتے ہیں ۔بیڈز ٹسلز فینسی ملبوسات کے مطابق تیار کئے جاتے ہیں ۔سلک کے دھاگے میں بیڈز کو پر ویا جاتا ہے جب کہ آخر میں قدرے موٹا نگینہ پرویا جاتا ہے ۔کرسٹل بیڈز ملبوسات کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی سجاوٹ کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں ۔یہ چمکدار ہوتے ہیں اس لئے جس چیز پر بھی لگائے جائیں اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے ۔یہ بیڈز ،پلاسٹک اور لکڑی دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں ۔ملبوسات کے رنگوں کے مطابق ان کو میچ کر کے لگایاجا سکتا ہے ۔جھمکی ٹسلز میں ائیر ر نگز کی مانند ایک پینڈ نٹ ہوتا ہے ۔یہ ساڑھی کے پلوؤں پر بھی لگائے جا سکتے ہیں ،جبکہ زیادہ تر ساڑھی کے بلاؤز کی بیک پر لگا ئے جا تے ہیں ،لمبی ڈوری کو گانٹھ کی صورت میں بانڈھا جا تا ہے جس کے اختتام پر ٹسلز لگا ئے جاتے ہیں ۔یہ کافی وزنی اور نمایاں ہوتے ہیں ۔زر قون ٹسلز مہنگے اور گول ساخت کے ہوتے ہیں،گول یا سکوئر شیپس کے ٹسلز پر زرقون لگائے جاتے ہیں ،یوں یہ مزید جاذب نظر دکھائی دیتے ہیں ۔شرٹ ٹسلز قمیض اور کرتے کے بارڈر پر لگائے جاتے ہیں اور سائز میں قدرے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ان کو سجانے کے لئے پلاسٹک کے ایک یا دوبیڈز بھی لگائے جاتے ہیں ۔ٹسلز ائیر رنگز آج کل بہت مقبول ہیں ۔خواتین ملبوسات کے ساتھ میچ کرکے انہیں پہن سکتی ہیں ۔بعض اوقات یہ خوبصورت ریشمی دھا گوں کے ریشوں پر مشتمل ہوتے ہیں ،بعض دفعہ ان پر سچے موتیوں کا اضافہ بھی کیا جاتا ہے ۔ٹسلز نیکلس بھی خواتین کی پسند بن چکے ہیں ۔عموماََ ٹسلز ایک جھمکی کی صورت میں ہوتے ہیں ۔بعض بار ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں مختلف رنگوں کے ٹسلز قطار کی صورت میں ہوتے ہیں ۔
بعض اےئر رنگز اور نیکلس پر دھا ت کے ٹسلز بھی جڑے ہوتے ہیں جو بہت خوبصورت لگتے ہیں ۔ٹسلز بریسلٹ جینز کے ہمراہ بہت اچھے لگتے ہیں ۔عموماََ ایک دھات کی چین کے ساتھ بے شمار ٹسلز جڑے ہوتے ہیں جو ملبوسات کے میچ کر کے پہنے جا سکتے ہیں ۔ٹسل شوز عرصہ دراز سے مقبول ہیں ۔پہلے صر ف ٹسلز بوٹ مرد پہنتے تھے تا ہم آج کل خواتین بھی ٹسل پمپس پسند کر رہی ہیں ۔بے شمار رنگوں سے مزین ٹسلز والی کو لہاپوری میں عرصہ دراز سے خواتین میں مقبول ہے یہ سفید شلوار قمیض کے ساتھ میچ کر کے پہنی جا سکتی ہے ۔ملٹی شیڈ ٹسلز والے ا سکارف کم عمر لڑکیوں کی پسند بن چکے ہیں ،عموماََ ہلکے رنگوں پر شوخ گہرے رنگوں والے ٹسلز سجائے جاتے ہیں ۔بلاشبہ ٹسلز کی ڈیزائننگ خواتین کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ جدیدشکل نے انہیں خوبصورت لُک دی ہے ۔
Browse More Clothing Tips for Women

سرخ رنگ کے آپ کی شخصیت پر اثرات
Surkh Rang Ke Aap Ki Shakhsiyat Par Asrat

عروسی ملبوسات
Aroosi Malbosat

عروسی ملبوسات کو دیں نیا روپ
Aroosi Malbosat Ko Dein Naya Roop

کشمیری فرن اور شال
Kashmiri Phiran Aur Shawl

سرخ پوشاک میں آتے ہو تو چھا جاتے ہو
Surkh Poshak Mein Aate Ho To Chhaa Jate Ho

موسمِ بہار ہر پیرھن پُربہار
Mausam E Bahar Har Pairahan Pur Bahaar

موسم سرما جینز اور گاؤن کا فیشن
Mausam Sarma Jeans Aur Gown Ka Fashion

بدلتے موسم میں کھلتے رنگوں کی برکھا
Badalte Mausam Mein Khilte Rangon Ki Barkha

سُرمئی رُتوں کے گلاب پیرہن
Surmai Rutoon Ke Gulab Perhan

اب کے موسم کا ہے انداز لبھانے والا
Ab Ke Mausam Ka Hai Andaaz Lubhane Wala

شال کا انتخاب
Shawl Ka Intekhab

شرگز
Shrugs