Baroch - Libas Ka Araishi Zewar - Article No. 2374

Baroch - Libas Ka Araishi Zewar

بروچ ․․․ لباس کا آرائشی زیور - تحریر نمبر 2374

موٹفز ․․․ کم خرچ بالانشیں ․․․ ایک احساس جاگزیں

منگل 23 جون 2020

لباس کی جدید انداز سے تراش خراش ہویا سلائی میں کوئی جدت اختیار کی جائے تو ہم تقریبات میں انفرادی توجہ کے حامل ٹھہرتے ہیں اصل میں لباس پہننے اور فیشن اختیار کرتے ہوئے ہمارا ذوق علی الاعلان داد یابے داد پالیتا ہے ۔جب ہی تو کہا جاتا ہے کہ فیشن کے اس میل رواں میں جاکر نہ جانے کہاں نظر ٹھہرے اور بات کہاں سے کہاں نکل جائے۔چند برس پہلے تک ریشمی ملبوسات پر ہی ریشمی لیسز لگائی اور ستارے ٹانکے جاتے تھے اب سوتی ملبوسات پر بھی ریشم کی کڑھائی،ستارے،نگینے اور موتی لکی لیسز پسند کی جاتی ہیں۔
موٹفز شیفون اور نیٹ کے لباس پر موٹفز (Motifs) لگا کر اس سادہ سے لباس کو خاص الخاص اور شاندار تاثر دیا جا سکتا ہے ۔کرنا آپ کو صرف یہ ہے کہ سادہ مٹیریل پر گلے اور آستین پر جما وار یا کم خواب کی پٹیاں لگانی ہوتی ہیں اور گلے کے نیچے جزاؤ موٹف کو باریک ٹانکے سے سینا ہوتا ہے یا بازار میں تیار حالت میں ایسے گلے بھی مل رہے ہیں جن پر جھلملاتے ہوئے نگینے پیوست ہوتے ہیں آپ کو اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا نگینہ نہ مل سکے تو سادہ لے کر دکاندار سے رنگوا بھی سکتی ہیں جیسے آپ مصنوعی زیورات کو بھی پینٹ کروا کے اپنے لباس کے ہم رنگ کروا لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان موٹفز میں کا مدار حصہ قدرے نازک مگر بہت جاذب نظر ہوتاہے۔اسے احتیاط سے لگا کر براؤن یا سفید کاغذ رکھ کر کپڑے کو تہہ لگائیے تاکہ اس کے باریک تار کسی دھاگے میں الجھ کر خراب نہ ہوں۔ان موٹفز کے استعمال میں ایک فائدہ یہ ہے کہ جب چاہا انہیں بدل ڈالا یوں ایک لباس کو دو سے چار تقریبات کے موقع پر استعمال کرنے سے آپ کا اعتماد بحال رہے گا اور دیکھنے والوں کو ہر بار ایک نیا تاثر اور نیا پن محسوس ہوگا۔

بروچ آپ نے اپنے عبایا پر ،کبھی ساڑھی پر اور کبھی اسکارف یا قمیض پر اس نازک سے زیور کو شاید سجایا ہو۔ایک بار پھر یہ فیشن لوٹ کے آیا ہے بلکہ یوں لگتا ہے کبھی گیا ہی نہیں تھا۔رنگین اور چمکدار بروچ اپنے جزاؤ پن کی وجہ سے نوجوان خواتین کو پسند ہوتا ہے۔دنیا بھرکی فیشن ایبل خواتین خواہ ان کا تعلق کسی ملک سے ہو یہ جزاؤ زیور لباس پر آویزاں کرتی ہیں۔
مارگریٹ تھیچر،مشعل اوباما اور ہزاروں خواتین کو بروچ والے لباس میں دیکھا ہو گا۔یہ کتنی باوقار اور فیشن ایبل نظر آتی ہیں اسی طرح عرب خواتین اپنے عبایوں پر اور برصغیر ہندوپاک کی خواتین ساڑھیوں پر بروچ لگایا کرتی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے زیورات سے آراستہ سینڈلز اور جوتوں کا رواج عام ہوا تھا تب جوتوں پر بروچ سجائے جانے لگے تھے۔ان نازک سے جوتوں کو احتیاط سے استعمال کیا جائے تو نگینے جڑ جاتے ہیں۔
فکر یا ترود کی بات نہیں آپ نگینے دوبارہ لگوا لیجئے جو تانیا کا نیا لگے گا۔چھوٹے بڑے ،رنگین،سنہرے یارو پیلے جیسے چاہیں نگینوں سے سجا بروچ لیجئے کسی بھی سادہ لباس پر لگائیے اور اپنے لباس کو خاص اور شاندار بنا لیجئے۔بے شک آپ ذہین ہیں لباس اور زیور کا استعمال بخوبی جانتی ہیں اس لئے لباس کی یہ اختراع آپ کو دل آویز اور پیاری شخصیت کے روپ میں ظاہر کر سکتی ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Baroch - Libas Ka Araishi Zewar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.