Dil Rangon Ki Dunya Aur Rang Mere Humraaz - Article No. 2682

Dil Rangon Ki Dunya Aur Rang Mere Humraaz

دل رنگوں کی دنیا اور رنگ میرے ہمراز - تحریر نمبر 2682

ہر رنگ ہماری شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے

ہفتہ 11 ستمبر 2021

راحیلہ مغل
رنگ کی اہمیت ان افراد سے پوچھیں جن کے لئے دنیا تاریک ہو (نابینا) یا انہیں ہر چیز سیاہ و سفید یا بلیک اینڈ وائٹ (کلر بلائنڈ) نظر آتی ہو، درحقیقت یہ ہر چیز میں ہوتے ہیں جنھیں ہم چھوتے،چکھتے،سونگھتے اور محسوس کرتے ہیں اور ان کا جادو ہر ایک پر چلتا ہے۔کچھ رنگ ایسے ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر ذہن میں اچانک اچھی بری یادوں کی ریل چل پڑتی ہے،یہ ہمارے کیریئر کی بنیاد بن سکتے ہیں، ہمارے طرز زندگی کا اظہار کر سکتے ہیں،ہماری پسند و ناپسند کا انتخاب بھی ان کی ہی مرہون منت ہے اور زندگی میں تفریح بھی رنگوں کے بغیر ممکن ہے ۔
زندگی میں سے اگر رنگ اور خوشبو کو نکال دیا جائے،تو یہ بالکل ماند سی پڑ جاتی ہے،خاص طور پر خواتین،جنہیں رنگوں سے بے حد لگاؤ ہوتا ہے،وہ مختلف رنگوں کے پیراہن زیب تن کرکے خوشی محسوس کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


دنیا کی ہر عورت اپنے بناؤ سنگھار کا خاص خیال رکھتی ہے۔لباس سے لے کر جیولری تک اور جوتوں سے میک اپ تک وہ اپنے لئے ہر چیز کے انتخاب میں بہت حساس ہوتی ہیں،لیکن اس بات سے قطع نظر اکثر خواتین اس بات سے اَن جان نظر آتی ہیں کہ جن اشیاء کو وہ استعمال کر رہی ہیں۔

اُس کا،اُن کی شخصیت پر مجموعی طور پر کیا اثر قائم ہوتا ہے۔لباس کے لئے رنگوں کے انتخاب میں جلدی رنگت کو اہمیت دیتی ہیں۔ گہری رنگت والی خواتین عام طور پر ہلکے،جب کہ گوری رنگت والی خواتین گہرے رنگ استعمال کرتی ہیں۔ایک سمجھ دار خاتون وہ ہوتی ہے، جو رنگوں کو منتخب کرتے وقت موسم کو بھی مدنظر رکھتی ہے،لیکن ان تمام باتوں سے قطع نظر کیا یہ بات قابل غور نہیں کہ جو رنگ بھی آپ استعمال کریں،اس کا اثر شخصیت پر ضرور پڑتا ہے۔
رنگوں کے ذریعے ہی اس بات کا معلوم چلتا ہے کہ کوئی بھی رنگ استعمال کرنے والی خاتون کس مزاج اور رویہ کی حامل ہے۔آئیے دیکھتے ہیں:
سرخ:
یہ رنگ ہمیشہ سے شوخی اور خوشی کا رنگ تصور کیا جاتا رہا ہے،تمام رنگوں میں یہ واحد رنگ ہے،جو سب نمایاں اور ابھرتا ہوا نظر آتا ہے،اس کے علاوہ لال رنگ کا مطلب خوشی سے بھی لیا جاتا ہے۔
اس لئے مشرق میں دلہن کے عروسی لباس کا روایتی رنگ سرخ ہے۔ البتہ اب کہیں کہیں اس رجحان میں کچھ تبدیلی بھی آرہی ہے اور دیگر رنگوں کو بھی عروسی ملبوسات پہنے جا رہے ہیں۔یہ اس کے علاوہ بھی پہنا جاتا ہے اور اسے وہی خواتین پہننا پسند کرتی ہیں ،جو بہت زیادہ گوری رنگت کی حامل ہوں،کیونکہ یہ رنگ ان پر بہت جچتا ہے، جن خواتین کو لال رنگ پسند ہوتا ہے،ان کی شخصیت شوخی اور زندہ دلی سے بھرپور ہوتی ہے۔
ایسی خواتین اپنے جذبات اور احساسات کا فوری طور پر اظہار کرتی ہیں اور اگلے کا ردعمل جاننے کے لئے بھی بے چین رہتی ہیں۔کسی بھی معاملے میں اپنی رائے پیش کرنے میں دیر نہیں کرتیں اور مکمل خود اعتمادی سے اپنے تاثرات بھی بیان کر دیتی ہیں۔
اورنج:
جن خواتین کا پسندیدہ رنگ اورنج ہوتا ہے،وہ عام طور پر بڑی اچھی طبیعت کی مالک ہونے کے ساتھ ساتھ ملن سار بھی ہوتی ہیں۔
یہ بہ آسانی دوست بنا لیتی ہیں اور اس کے لئے انہیں زیادہ تردو بھی نہیں کرنا پڑتا،بس سرسری سے تعارف اور ذہانت سے وہ یہ کام بخوبی کر لیتی ہیں۔اورنج رنگ پہننے اور پسند کرنے والی اپنے شریک حیات کے ساتھ بہت پُرخلوص ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ ہوتا ہے ۔یہ لوگ جس پیشے کو بھی اپناتے ہیں،جلد ہی اپنی ہر دل عزیز شخصیت کی بدولت چھا جاتے ہیں۔

پیلا:
اس رنگ کو پسند کرنے والی خواتین توقعات اور امیدوں کے سہارے زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں،کیونکہ یہ مکمل طور پر آئیڈل ازم کا رنگ تصور کیا جاتا ہے۔ذہانت میں یہ دوسروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتی ہیں،لیکن اس کا استعمال کبھی کبھی ہی کرتی ہیں۔عام طور ایسی خواتین کا رویہ دوسروں کے ساتھ دوستانہ نہیں ہوتا،لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ شرمیلی ہوتی ہیں۔
اکثر محفلوں میں وہ خود کو مطمئن محسوس نہیں کرتیں، لیکن ایسے مواقع پر اس بات کا اظہار کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔پیلے رنگ کے شائق لوگ بڑے منصوبے بنانے میں ماہر ہوتے ہیں،چونکہ یہ زیادہ توانا نہیں ہوتے،اس لئے ان پر عمل درآمد ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ان کے خیال میں چیزوں کا آسان ہونا ہی ان کے لئے بہتر ہو سکتا ہے۔
سبز:
ہرا رنگ سکون کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
یہ رنگ آنکھوں کو تراوٹ بخشتا ہے اور اسے دیکھ کر سکون کا احساس ابھرتا ہے۔ ایسے افراد جو اس رنگ کے دلداہ ہیں،وہ انتہائی سمجھ دار اور قابل احترام تصور کیے جاتے ہیں۔اپنے مقصد میں واضح اور کھرے ہوتے ہیں۔خود اعتمادی سے بھرپور اور آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔انتہائی سماجی اور منہ پھٹ بھی واقع ہوتے ہیں۔دوستوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے ،اسی لئے یہ فنکشن وغیرہ میں شرکت کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔
ایسے افراد کھانے پینے کے شوقین ہونے کی بنا پر اپنی غذا کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔
جامنی یا ویلوٹ:
ایسے رنگ کو پسند کرنے والی خواتین بہت حساس اور رحم دل ہوتی ہیں۔دوسروں کی مدد کرنے میں ہمیشہ آگے رہتی ہیں اور اپنے بارے میں سوچنے سے پہلے ہمیشہ دوسروں کے بارے میں سوچتی اور ان کے لئے کچھ کر دکھانے کو ہمہ وقت تیار رہتی ہیں اور اسی عادت کی وجہ سے بہت سے لوگ دھوکا دے جاتے ہیں،کیونکہ آپ حساس بھی ہیں،اس لئے لوگوں کے ایسے منفی رویے پر دکھی بھی ہوتی ہیں،لیکن اپنے احساسات کا اظہار نہیں کرتیں اور خاموشی کو ترجیح دیتی ہیں۔
لڑنا جھگڑنا آپ کی فطرت میں شامل نہیں ہوتا۔
سیاہ:
کالے رنگ کو عام طور پر اداسی یا ڈپریشن کا رنگ کہا جاتا ہے۔اسی طرح اس رنگ کے حوالے سے منفی تاثر بھی لیا جاتا ہے،لیکن اس کے علاوہ بھی اس رنگ کی کئی خصوصیات ہیں۔ایسی خواتین،جنہیں یہ رنگ پسند ہے،وہ آزادی کے دلدادہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مضبوط ہوتی ہیں۔انہیں اپنے احساسات کو چھپانا اچھی طرح آتا ہے،ہر طرح کے حالات سے خود کو ہم آہنگ کر لینا ان کے لئے کوئی بڑی بات نہیں ہوتی،لیکن اس کے ساتھ ہی دوسروں کو خود سے بے تکلف نہیں ہونے دیتیں اور اپنے اور دوسروں کے درمیان حد قائم رکھتی ہیں اور اپنی ذات اور خواہشات کو سب پر ترجیح دینا پسند کرتی ہیں۔

گلابی:
اس رنگ کو پسند کرنے والی خواتین بہت نرم دل،حساس اور اچھی طبیعت کی مالک ہوتی ہیں۔فطرت سے پیار کرتی ہیں اور ملن سار ہوتی ہیں ۔انہیں لوگوں کے درمیان رہنا اچھا لگتا ہے۔دوسروں کا خیال رکھنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Dil Rangon Ki Dunya Aur Rang Mere Humraaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.