Dopatte Mashriqi Libas Ka Khas Hissa - Article No. 2127

Dopatte Mashriqi Libas Ka Khas Hissa

دوپٹے ․․․مشرقی لباس کا خاص حصہ - تحریر نمبر 2127

انفرادیت کی آپ اپنی مثال

بدھ 24 جولائی 2019

د رخشاں فاروقی
ہمارے مشرقی ملبوسات دوپٹے کے بغیر نا مکمل تصور کئے جاتے ہیں۔لباس کا میٹریل سوتی ہو یا ریشمی اگر اس کے ساتھ منفرد انداز کا دوپٹہ لے لیاجائے تو شخصیت میں نکھار آجاتا ہے ۔جب سے تھری پیس سوٹس خواتین کی اولین ترجیح ہونے لگے ہیں،آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ دوپٹے کی ڈئزائننگ اور پرنٹنگ قدرے مختلف ہوتی ہے۔اس کے رنگ اور پیٹرن جداگانہ تصور لئے ہوتے ہیں ۔

بہت سی کفایت شعار بہنیں ان دوپٹوں کی قمیضیں سلالیتی ہیں بہرحال یہ ہر زوائیے سے جاذب نظر دکھائی دیتے ہیں۔آج کچھ اور انفرادیت تلاش کرتے ہیں۔
شیفون کے سلک پرنٹنگ والے دوپٹے
یہ مخصوص دوپٹے ڈیزائن کے علاوہ شوخ وشنگ رنگوں کی بدولت نوجوان لڑکیوں میں پسند کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیو میٹریکل اور پھولدار دوپٹے عام روزمرہ کے لباس کے ساتھ اوڑھے جائیں تو بھلے لگتے ہیں۔


پھلکاری سے آراستہ دوپٹے
ہر رنگ میں دستیاب ان دوپٹوں کو ہاتھ کی کڑھائی سے سجایاجاتاہے،مختلف رنگوں کی آمیزش سے کی جانے والی کڑھائی انتہائی دیدہ زیب دکھائی دیتی ہے۔مختلف اندازکی یہ کڑھائی اپنی بنت کاری کی وجہ سے بھی پسند کی جاتی ہے۔
چنری
یہ رنگین دوپٹے آپ کوریشمی میٹریل میں دستیاب ہوں گے اور اگر آپ کسی پرانے سوٹ کے ساتھ چنری کا دوپٹہ اوڑھ لیتی ہیں تو یہ تاثر قائم ہونے میں دیر نہیں لگتی کہ آپ نے نیا سوٹ خاص کر چنری کے دوپٹے کے لئے بنایا ہے۔
چنری کی مخصوص بنت اور پھر قوس قزح جیسے رنگ آپ کو پرستان کی شہزادی کی طرح ظاہر کریں گے ۔ان دوپٹوں پر گوٹے،شیشے اور لیسزلگادی جائیں تو ان کی خوبصورتی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
شیشے کے کام والا دوپٹہ
چھوٹے چھوٹے آئینوں سے مہین سی کڑھائی کے ساتھ بنائے جانے والے یہ دوپٹے آپ اپنی مثال ہوتے ہیں۔ آج کل نیٹ (جالی)بھی نوجوان لڑکیوں میں پسند کی جارہی ہے۔
آپ چاہیں تو جالی لے کر خود بھی آئینوں کو ٹانک سکتی ہیں۔
جالی کے دوپٹے
سادہ جالی کو اپنے سوٹ کے رنگ کے ساتھ رنگوا کے پیکو کراتے وقت خیال رکھیں کہ یہ پیکو موتیوں والا ہو جو سادہ سے دوپٹے کی آن بان ہی بڑھادے گا۔
بلاک پرنٹڈدوپٹہ
اکثر لڑکیاں سادہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔اگر آپ راسلک(Raw Silk)،راکاٹن یا کسی اور میٹریل میں سوٹ بنوا کے اس رنگ کے متضادیاہم رنگ دوپٹے پر بلاک پرنٹنگ کروالیں تو یہ مختلف سا تجربہ آپ کو ہر جگہ جہاں بھی یہ لباس پہن کر جائیں گی،منفرد ظاہر کرے گا۔

بلاک پرنٹنگ چھوٹے چھوٹے ڈیزائنوں والا شاندار تاثر دیتا ہے ۔باڈر پر آپ سلک اسکرین پر نٹنگ کا قدرے وسیع،تر ڈیزائن بنوالیجئے یا پھرکوئی لیس لگا کر اسے سادہ ہی چھوڑ دیں۔یہ آپ کی صوابدیدپر ہے ۔یوں مجموعی طور پر یہ دوپٹہ سادگی وپر کاری کا حسین امتزاج پیش کرے گا۔
بنارسی دوپٹہ
یہ دوپٹے شادی بیاہ کے لئے مخصوص ہیں۔
بنارسی میٹریل میں ہلکے اور باریک میٹریل سے لے کر بھاری بھر کم ہر طرح کے دوپٹے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ایک سوٹ کا دوپٹہ دوسرے سوٹ کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے بشر طیکہ آپ کے دوپٹے اور سوٹ میں رنگوں کا اچھا امتزاج بنتا ہو۔،آرنگز اپرنٹڈ اور سادہ دونوں شکلوں میں مل جاتا ہے۔بنارسی کپڑے کے رنگ مدھم بھی ہوتے ہیں اور خاصے شوخ بھی ہوتے ہیں۔تقریبات کے موقعوں کے لئے ہر طرح کے رنگ استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔ان دوپٹوں کا باڈر تیار ہوتا ہے لیس لگانے کی ضرورت نہیں بس دو اطراف سے پیکو کروا کے یہ اوڑھنے لائق ہو جاتے ہیں۔پرانی ساڑھیوں کے دوپٹے بھی بنائے جا سکتے ہیں ذرا اپنی وارڈ روب تو دیکھئے کتنی ہی قابل استعمال چیزیں وہاں رکھی ہو ں گی۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Dopatte Mashriqi Libas Ka Khas Hissa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.