Duniya Bhar Ka Pasandida Rang - Article No. 3283

Duniya Bhar Ka Pasandida Rang

دنیا بھر کا پسندیدہ رنگ - تحریر نمبر 3283

نیلے رنگ کو دیکھنے سے اطمینان اور سکون کا احساس ہوتا ہے، یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے

ہفتہ 22 جون 2024

فائزہ اصغر
رنگوں کی اپنی الگ پہچان اور شناخت ہوتی ہے اور اسی طرح ان کے اثرات بھی ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔رنگ چاہے کالا ہو یا سفید، سبز ہو یا سرخ، وہ اپنی خاموش زبان سے بھی کچھ نہ کچھ اظہار کر رہے ہوتے ہیں، چاہے وہ آپ کی شخصیت کا راز ہو یا آپ کی پسند و ناپسند کا اظہار۔یہی وجہ ہے کہ رنگوں کے حوالے سے ہر انسان کی پسند یا ناپسند مختلف ہوتی ہے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کا سب سے پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟ جواب آسان نہیں بلکہ کچھ پیچیدہ ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ دنیا کا سب سے پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔

مثال کے طور پر سال 2015ء میں یو گوو کے ایک سروے میں انکشاف ہوا کہ دنیا کا پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔اسی طرح 2017 ء میں 100 ممالک کے 30 ہزار افراد پر کیے گئے سروے میں پتہ چلا کہ سبز نیلا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 2019 ء کی ایک تحقیق جس میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ان کے پسندیدہ رنگوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا کہ ثقافت رنگ کی ترجیح کو متاثر کرتی ہے لیکن عام طور پر نیلے رنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔


صدیوں سے ماہرین نے نیلے رنگ کو ایک ایسا رنگ قرار دیا ہے جو سکون اور فطرت کی نمائندگی کرتا ہے۔کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس رنگ کی چیزوں کو دیکھنے سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن سمیت تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔نیلے رنگ کو دیکھنے سے اطمینان اور سکون کا احساس ہوتا ہے، یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے، خاص طور پر ہلکا نیلا یا آسمانی رنگ انسانی جذبات کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Duniya Bhar Ka Pasandida Rang" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.