EID Per Rawayiti Malbosat Ka Fashion Loot Aaya - Article No. 2084

EID Per Rawayiti Malbosat Ka Fashion Loot Aaya

عید پر روایتی ملبوسات کا فیشن لوٹ آیا - تحریر نمبر 2084

رنگ برنگے دلکش ڈیزائن کے پرنٹس اور مہارت سے تیارکردہ منفرد لباس خواتین کی اولین ترجیح ہیں

جمعہ 31 مئی 2019

رمضان کے آخری عشر ے میں عید کی خریداری زور پکڑلیتی ہے جو چاند رات تک جاری رہتی ہے۔کانچ کی رنگین چوڑیاں پاوربلب کی روشنی میں ہیرے کی مانند آنکھوں کو خیرہ کر دیتی ہیں ۔خواتین چاہے جس عمر کی ہوں چوڑیاں انہیں لبھاتی ہیں۔جلد کی رنگت اور عید کا جوڑا چوڑیوں کے انتخاب میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔کسی پر پیلے،کسی پر لال اور کسی پر ہرے رنگ کی چوڑیاں جچتی ہیں ۔
اور کوئی قوس قزح کے رنگ پسند کرتا ہے ۔”ان کے گھر“سے آنے والی چوڑیوں کی کھنک تو دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کر دیتی ہے۔مہندی کے بغیر عید کا رنگ بھلا کیسے چڑھ سکتا ہے ۔
سانسوں میں حنا کی خوشبوں اور ہاتھوں پر حنا کے رنگ نے ویسے ہی تو اردو شاعری میں اپنا مقام پیدا نہیں کر لیا ہے ۔گورے ہاتھوں پر حنا سے بنے بیل بوٹے خزاں میں بہار کا رنگ بھردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

عید کا موقع ہو اور نئے کپڑے نہ سلوائے جائیں یہ ممکن ہی نہیں ۔خصوصاً خواتین تو ملبوسات کی فیشن کے مطابق تیاری میں پیش پیش رہتی ہیں ،عید کے موقع پر بھی خواتین جدید فیشن کو مد نظر رکھ کر اپنے ملبوسات تیار کرواتی ہیں ،جبکہ بعض خواتین ریڈی میڈملبوسات خریدنے کو ترجیح دیتی ہیں اس سال عید پر ڈیزائنرز کی جانب سے ملبوسات میں نئے فیشن کے اضافے کے بجائے روایتی ملبوسات کو دوبارہ ترجیح دی گئی ہے۔

عیدالفطرکے لیے شارٹ شرٹس سے لے کر لمبی قمیضیں،کُرتیاں ،نارمل لمبائی والی قمیضیں،فراک اور ٹراؤزرز،پلازو،شلوار غرض سب ہی کچھ فیشن میں ان ہے۔
ڈیزائنرز نے خواتین کے لیے شاندار لان کلیکشنز بھی متعارف کروائی ہیں ،جس کے ساتھ پلازو اور سادہ ٹراؤزر کا انتخاب کیا گیا ہے ۔گزشتہ برس ایمبر ائیڈڈ لان ملبوسات میں صرف بوٹ نیک کا ڈیزائن متعارف کروایا گیا تھا لیکن اس سال کافی ورائٹی سامنے آئی ہے ،جن میں پلز بوٹ نیک اور چائنیز کا لر پر فرل اسٹائل شامل ہے۔
لڑکیاں عید بہت جوش انداز میں مناتی ہیں ،اور ان کی تیاری بھی ہر لحاظ سے بھر پور ہوتی ہے ،عید کے موقع پر ملبوسات چاہے سلے سلائے خریدے جائیں یا درزی سے سلوائے جائیں ،
دونوں صورتوں میں جدید فیشن کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے ،اور خواتین عید کی مناسبت سے جدید فیشن پر مبنی ملبوسات کا ہی انتخاب کرتی ہیں ،اور اپنی عید کی خوشیوں کا دوبالا کرتی ہے ۔
خواتین کو ہمیشہ سے ہی خوبصورت اور نئے نئے ملبوسات کی خریداری کا شوق ہوتا ہے ،اور عیدالفطر کے قریب آنے کے بعد ڈیزائنرز کے خوبصورت ملبوسات متعدد خواتین کی توجہ کا مرکزبن گئے ہیں۔
”عید“کے موقع پر خواتین کی تیاری دیدنی ہوتی ہے مہینوں پہلے ہی ہر گھر میں عید کے تہوار کومنانے کیلئے پلاننگ شروع کردی جاتی ہے ۔میگزین اور مختلف ویب سائٹس پر خواتین خاصا وقت صرف کرکے فیشن کے جدید ٹرینڈز سے آگاہی حاصل کرتی ہیں ۔
اس مرتبہ عید پر فیشن کے کونسے ٹرینڈز فالو کئے جارہے ہیں ۔ہر فیشن ڈیزائنرز نے اپنے حساب سے اپنی کلیکشن مارکیٹ میں متعارف کروائی ہے۔اس بار عید چونکہ موسم گرما میں ہے اس لئے ہلکے اور سافٹ رنگوں کے ملبوسات کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ٹراؤزرز ،چوڑی دار پاجامہ شارٹ قمیضیں پہنی جارہی ہے ۔
شارٹ اور لانگ دونوں طرح کی شرٹس فیشن کی دنیا میں مقبول ہیں باقی آپ کی اپنی چوائس پر منحصر ہے کہ آپ نے کس طرح کا لباس زیب تن کرنا ہے۔
”زیادہ تر خواتین ڈیزائنرلان میں خاصی دلچسپی لیتی ہیں ۔مختلف خواتین کی پسندیدہ فیشن ڈیزائنرز بھی مختلف ہوتی ہیں ۔عید کی خریداری کے لئے تو اچھی فیشن ڈیزائنرز کی ڈیزائن کردہ لان کے ملبوسات کو ہی ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ وہ بہت دلفریب اور دیدہ زیب ہوتے ہیں ۔
ڈیزائنر لان کی ملبوسات کے متعلق تمام ذرائع ابلاغ یعنی ٹی وی ،ریڈیو،اخبارات اور میگزین میں اشتہارات کے ذریعے خواتین کو آگاہی دی جارہی ہے اور تمام اہم شاہر اہوں اور سڑکوں پر بڑے بڑے ہولڈنگ اور بورڈ نظر آرہے ہیں جن میں دلکش ڈیزائن کی لان یا لان کے ملبوسات دکھائی دیتے ہیں ۔
ہر ٹی وی پروگرام کی میزبان خاتون کسی مشہور ڈیزائنر کا تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کئے ہوئے ہوتی ہے اور عید کے موقع پر تو عام طور پر خواتین فیشن کی دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہیں اور اس پر فخر بھی کرتی ہیں ۔
رنگ برنگے دلکش ڈیزائن کے پرنٹس اور مہارت سے منفردانداز میں تیار کردہ ملبوسات آپ کی شخصیت کو چار چاند لگادیتے ہیں ۔
خصوصاً شادی بیاہ یا رمضان میں روزہ کشائی کی تقریبات کے علاوہ افطار پارٹیوں اور عید ملن پارٹیوں میں باذوق خواتین مرکز نگاہ ہوتی ہیں ۔اگر آپ نے ابھی تک عید کی خریداری نہیں کی ہے تو یاد رکھیں کہ عام طور پر گہرے رنگ کی قمیضوں کے ساتھ سفید شلوار اور سفید دوپٹہ بہت خوبصورت لگتا ہے کیونکہ سفید رنگ گہرے رنگ کی شوخی کو نفاست میں تبدیل کردیتا ہے ،جس سے اس کا تاثر ٹھنڈا معلوم ہوتاہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "EID Per Rawayiti Malbosat Ka Fashion Loot Aaya" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.