Garmi Ke Mausam Mein White Rang Ke Libas Se Behtar Koi Libas Nahi - Article No. 3298

Garmi Ke Mausam Mein White Rang Ke Libas Se Behtar Koi Libas Nahi

گرمی کے موسم میں وائٹ رنگ کے لباس سے بہتر کوئی لباس نہیں - تحریر نمبر 3298

سفید رنگ کا لباس جہاں بھی دکھائی دے نظر اس پر ٹھہر جاتی ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں سفید رنگ کے لباس سے بہتر اور کوئی لباس نہیں

منگل 13 اگست 2024

سفید رنگ کے ساتھ خوبصورتی اور پاکیزگی کا ایک انوکھا اور دلکش سا احساس وابستہ ہے آسمان پر تیرتے سفید بادلوں کے ٹکڑے ہوں یا جھیل کی سطح پر تیرتے سفید راج ہنسوں کا جوڑا، آسمان پر اُڑتا سفید کبوتروں کا جوڑا یا چودھویں رات کی دودھیا چاندنی ہو یا پہاڑوں پر جمی برف کی سفیدی ہو سب ہی دل کو موہ لینے والے نظارے ہیں جن کی جانب دل بے اختیار کھینچا چلا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سفید رنگ کا لباس جہاں بھی دکھائی دے نظر اس پر ٹھہر جاتی ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں سفید رنگ کے لباس سے بہتر اور کوئی لباس نہیں اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ یہ حرارت کو منعکس کرتا ہے لہٰذا اس کا تاثر ٹھنڈا اور فرحت بخش ہوتا ہے اس برس اس موسم میں سفید رنگ کے لباس کی خاصی مانگ دکھائی دے رہی ہے لہٰذا بہتر ہے کہ اپنی وارڈ روب میں سفید رنگ کے ملبوسات کا اضافہ کر لیجئے جنہیں آپ مختلف فنکشنز، پارٹیز، آفس جاتے ہوئے بدل بدل کر پہن سکیں۔

(جاری ہے)


اس لئے سفید رنگ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے ضروری ہے اس میں کسی اور رنگ کا امتزاج کر کے خوبصورت ڈیزائننگ کر لی جائے۔مثلاً کسی اور رنگ کا گلا لگا لیا جائے اور اس کے ساتھ کی ہی پٹی بازوؤں کے آگے لگائی جائے اور اسی طرح گلے سے ملتے جلتے رنگوں کے امتزاج کا دوپٹہ اوڑھا جا سکتا ہے اور اسی رنگ کی شلوار، ٹراؤزر یا پاجامہ سلوایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ گلابی، مہرون، سرخ، رنگوں کے امتزاج کی کڑھائی بھی مناسب رہتی ہے اس کے علاوہ سفید رنگ کے ساتھ ہلکے رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا جائے سفید کے ساتھ سلور رنگ کا جوتا اور جیولری مناسب لگتی ہے۔
اسکول اور کالج یونیفارم میں سفید رنگ شامل ہوتا ہی ہے، یونیورسٹی کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو ملبوسات خریدتے وقت ایسے کپڑے کا انتخاب کرنا چاہیے جس میں سفید رنگ نمایاں ہو۔تیز دھوپ میں باہر نکلتے وقت سفید رنگ کا اسکارف یا دوپٹہ سر ڈھانپے کے لئے موزوں رہتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Garmi Ke Mausam Mein White Rang Ke Libas Se Behtar Koi Libas Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.