Garmi Nahi - Garmi Ke Malbosat Pasand Hain - Article No. 2675

Garmi Nahi - Garmi Ke Malbosat Pasand Hain

گرمی نہیں ۔ گرمی کے ملبوسات پسند ہیں - تحریر نمبر 2675

دیکھنے میں خوبصورت اور سلوانا انتہائی آسان

جمعرات 2 ستمبر 2021

گرمی کی آمد تو اپنی جگہ لیکن گرمی کے ساتھ ہی ہن میں لان کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات آجاتے ہیں۔گرمی کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی عورتیں بازاروں کا رخ کرتی ہے اور ان کی خریداری میں لان کے ملبوسات ضرور شامل ہوتے ہیں۔بعض خواتین کو سردی کے مقابلے میں گرمی کے ملبوسات زیادہ پسند ہے اس لئے گرمی کے آغاز ہی سے ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس سال لان میں کون سا رنگ زیادہ ان ہے۔
وہ ہر رنگ کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی سلائی پر بھی کافی غور کرتی ہیں اور یہی کوشش ہوتی ہے کہ رنگوں کے انتخاب کے ساتھ ہی سلائی بھی بہتر ہو رنگ اور سلائی کے ساتھ میں ان باتوں کا بھی خیال رکھتی ہوں کہ قد رنگت اور جسامت کے اعتبار سے کونسا فیشن اچھا رہے گا۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال سفید اور مسٹرڈ کلر ان ہیں۔

(جاری ہے)

سفید رنگ چہرے پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے اس لئے میں سفید رنگ کے دوپٹے کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں۔

لمبے قد کی لڑکیوں پر شارٹ قمیض موٹی لڑکیوں پر فراک اور چھوٹے قد والی لڑکیوں پر لمبی قمیض بالکل بھی نہیں جچتے تو کوشش کریں کہ جس طرح آپ دکھتی ہے اس حساب سے کپڑوں کے ڈیزائن بنایا کریں تاکہ خوبصورت نظر آسکیں۔
ہر لڑکی کی کوشش ہوتی ہے کہ گرمی کے ملبوسات سب سے منفرد ہو چاہے وہ رنگ ہو یا سلائی ہو۔جس سال جو رنگ زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس رنگ کی قیمت اور رنگوں سے مختلف ہوتی ہے دوکاندار کا کہنا ہوتا ہے چونکہ یہ رنگ اور رنگوں کے مقابلے میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس لئے اس کی قیمت بھی زیادہ ہے بعض دوکاندار تو اس سال لان کی مہنگائی کو کورونا سے جوڑ رہے ہیں۔
ایک طرف لان کے کپڑے کی مہنگائی تو دوسری طرف اس کی سلائی بھی آسمان سے باتیں کررہی ہے ایک عام سادہ سوٹ کی سلائی 1500 روپے ہے تو خود سوچیے کہ K. ڈیزائنرز سوٹ کی سلائی کتنی مہنگی ہو گی۔
آج کل خواتین عام لان کے بجائے ڈیزائن لان میں زیادہ دلچسپی لیتی ہے حالانکہ عام لان اور ڈیزائن لان میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا لیکن پھر بھی آج کل ہر خاتون کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈیزائنر سوٹ زیب تن کریں ڈیزائنر سوٹ کی پسندیدگی کی دو بڑی وجوہات ہیں ایک تو یہ دیکھنے میں انتہائی خوب صورت ہوتے ہیں دوسری بات سلوانا انتہائی آسان ہوتا ہے۔
ہر دوکان میں کافی تعداد میں مختلف قسم کے اسٹائلش پرنٹس موجود ہوتے ہیں ہلکے کپڑے جس میں لان لیلن اور کان موسم گرما کی خاص ضرورت ہے۔ان دنوں میں گرمی خاص عروج پر ہوتی ہے اور اس گرمی سے بچاؤ کے لئے خواتین ہلکے ملبوسات زیب تن کرتی ہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہو۔
موسم گرما میں خوبصورت اور ہلکے کپڑوں کے ساتھ ساتھ خواتین ہلکے رنگوں کے انتخاب پر بھی زور دیتی ہے خاص طور ہلکا سبز ہلکا نیلا ہلکا گلابی اور سفید ہلکے رنگوں کے ساتھ ساتھ گرمیوں میں ہلکے ڈیزائن اور پرنٹ پسند کیے جاتے ہیں۔
لان کے کپڑوں میں ہر ایک ڈیزائن بہت خوب صورت ہوتا ہے اور واضح طور پر نظر آتا ہے گرمی سے بچاؤ کے لئے کپڑوں کے رنگ کافی اہمیت رکھتے ہے کچھ رنگ ایسے ہوتے ہیں جن کو پہن کر آپ خود کو ٹھنڈا اور کئی ایسے رنگ ہوتے ہیں جن میں آپ خود کو گرم محسوس کرتے ہیں۔ہر رنگ کا اپنا تاثیر ہوتا ہے کچھ رنگوں کا تاثیر ٹھنڈا جب کے کچھ کا تاثیر گرم ہوتا ہے اس لئے کپڑوں کا انتخاب کرتے وقت رنگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے جو موسم گرما کی گرمی کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیں۔
سفید ہلکا نیلا ہلکا گلابی ہلکا سبز فیروزے ان رنگوں کے تاثیر ٹھنڈے ہوتے ہیں۔
ہلکے رنگ ہر عمر کی خواتین پر جچتے ہیں ان رنگوں میں شخصیت باوقار نظر آتی ہے گرمی کی شدت کی کمی کے ساتھ ساتھ خواتین کی شخصیت کے وقار کو بڑھاتی ہے۔رنگوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ کپڑا کس قسم کا ہے کپڑا پسینہ جذب بھی کرتا ہے کہ نہیں بعض ایسے لان بھی ہوتے ہیں جن میں ہوا نہیں گزرتی اور نہ ہی پسینہ جذب ہوتا ہے مصنوعی دھاگے سے بنے ملبوسات پسینے کو جذب نہیں کرتے اور پسینے کے نشانات بغلوں اور پیٹ پر نمایاں نظر آتے ہیں جو دیکھنے میں کافی بُرے نظر آتے ہیں۔
گرمی میں ہلکے کپڑوں ٹھنڈے رنگوں کے ساتھ ساتھ ملبوسات کی سلائی پر بھی خاص توجہ دینی چاہیے فٹنگ والی قمیض کے بجائے اگر کھلا کُرتا اور پاجامہ کے بجائے اگر پلازو ہو تو پہننے والی خاتون کافی بہتر محسوس کریں گی گرمی کے موسم میں خواتین چھوٹے آستینوں کو ترجیح دیتی ہے حالانکہ گرمی میں پورے آستین بہتر ہوتے ہیں نہ صرف ہاتھوں کا رنگ خراب ہونے سے بچتا ہے بلکہ ہاتھ گرمی سے بھی محفوظ ہوتے ہیں۔آج کل لان کے ایسے ڈیزائن اور پرنٹ بازار میں موجود ہیں جو عام دنوں کے علاوہ عید اور تقریبات میں بھی پہنے جا سکتے ہیں تو سوچ سمجھ کر شاپنگ کیجئے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Garmi Nahi - Garmi Ke Malbosat Pasand Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.