Istri Ka Daag - Article No. 1764

Istri Ka Daag

استری کا داغ - تحریر نمبر 1764

اگر کپڑے پر استری کرتے ہوئے جلنے کا نشان پڑگیا ہے تو نشان کے برابر باریک کاغذ ٹشوز پیپر کاٹیں اسے نشان پررکھیں اور اوپر دو تین قطرے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے ٹپکائیں

جمعہ 16 فروری 2018

اگر کپڑے پر استری کرتے ہوئے جلنے کا نشان پڑگیا ہے تو نشان کے برابر باریک کاغذ ٹشوز پیپر کاٹیں اسے نشان پررکھیں اور اوپر دو تین قطرے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کے ٹپکائیں اسی حالت میں کاغذ اور استری پھیریں پھر کاغذ اُٹھائیں تو استری کا داغ غائب ہوچکا ہوگا
کیچڑ کا داغ:جب کیچڑ گیلا ہو تو اس وقت دور کرنے کی کوشش نہ کریں جب خشک ہوجائے تو کھرچ کر جتنا اُتار سکتی ہے اُتاریں پھر پانی ا ور صابن سے دھو ڈالیں اگر داغ پوری طرح صاف نہ ہو تو پھر روئی سپرٹ یا الکحل میں بھگو کر داغ پر رگڑیں داغ صاف ہوجائے گا رنگ دار کپڑوں اور رے ان کے لئے الکحل کا بہت ہلکا محلول استعمال کریں،
چونے کا داغ:داغ اگر گیلا نہ ہو تو دھوئیں اور اس کو خشک ہونے دیں جب خشک ہوجائے تو اس پر لیموں کے عرق کے چند قطرے ٹپکا دیں اور پھر نچوڑ لیں اس کے بعد دھو ڈالیں داغ اتر جائے گا،
بوٹ پالش کا داغ:
پالش کا داغ اگر تازہ ہو تو صابن اور پانی استفنج کرنے یا دھونے سے اُتر جائے گا پرانے داغ کے لیے گلیسرین یا ویزلین سے داغ کو تر کرلیں اس سے داغ نرم پڑجائے گا اور آسانی سے اُتر جائے گا اس کے بعد داغ کو کاربن ٹیٹرا کلورائیڈ یا تارپین کے تیل کے بعد بھی کپڑے پر پالش کے رنگ کا نشان موجود ہو تو پھر کوئی رنگ کاٹ مثلاً ہائیڈروجن پرآکسائیڈ استعمال کریں۔

(جاری ہے)


پنسل کاد اغ:رنگدار پنسل کے نشان دور کرنے کے لئے ایک دم پانی ہرگز نہ استعمال کریں کیونکہ اس سے رنگ مزید پھیل جائے گا اور پھر مشکل سے دور ہوگا داغ دور کرنے کے لئے اسے الکحل میں بھگو دیں کچھ دیر بعد صابن اور پانی سے استفنج کرکے دھوڈالیں الکحل ایسی ٹیٹ رے آن پر ہرگز استعمال نہ کریں اس کے لیے سپرٹ بہتر رہے گی رنگ اگر پوری طرح دور نہ ہو تو داغ پرہائیڈروجن پرآکسائیڈ ملیں،
کالی پنسل کا نشان:کالی پنسل کے نشان کو پہلے ربڑ سے مٹانے کی کوشش نہ کریں کپڑا اگر سوتی اور کاف دار ہوگا تو ربڑ ہی سے نشان صاف ہوجائیں گے اگر کپڑا اس قسم کا ہے کہ آپ اسے آسانی سے دھوسکتی ہے تو پھر صابن کو داغ پر اچھی طرح مل کر دھوڈالیں اونی کپڑے کے لیے الکحل اور پانی ہم وزن ملا کر محلول سے داغ کر استفنج کریں داغ اُتر جائے گا۔

پیشاپ کے داغ:سرکہ لیمن جوس اور ایسی ٹک ایسڈ سے رگڑنے سے یہ داغ دور ہوسکتے ہیں اگر پیشاپ تیزابی ہوگا تو ان چیزوں سے داغ نہیں اُترے گا ایسی صورت میں امونیا کا ہلکا محلول یا سوڈے کے محلول سے داغ اتارا جاسکتا ہے نیم گرم پانی میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈال کر استعمال کیا جائے تو بھی یہ داغ دور ہوسکتے ہیں۔قالین پر اگر بچہ پیشاپ کردے تو آپ جاذب کاغذ سے جتنا جذب کرسکتی ہے کرلیں اس کے بعد ایک چمچ سفید سرکہ تین چمچ گرم پانی اورایک چمچ صرف ملا کر داغ کو ڈھک دیں اور پندرہ بیس منٹ تک یونہی رہنے دیں پھر صاف پانی سے استفنج کرتی جائیں اور تمام مسالہ نکال دیں داغ صاف ہوجائے گا،
دھاتوں پر زنگ کے داغ:دھاتوں پر زنگ کا داغ اُتارنے کے لئے ان پر پیرافینParaffin لگادیں تین یا چار گھنٹے تک پیرافین لگی رہنے دیں اس کے بعد ہلکی سپرٹ سے دھوئیں داغ صاف ہوجائیں گے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Istri Ka Daag" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.