Jeans Ke Munfarid Style Mutarif - Article No. 2023

Jeans Ke Munfarid Style Mutarif

جینز کے مُنفرد سٹائل مُتعارف - تحریر نمبر 2023

لوگوں کو جہاں ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے وہیں دنیا بھر میں چل رہے فیشن ٹرینڈز سے بخوبی آگاہ رہنا آسان سے آسان تر بنا دیا ہے ۔ایک وقت تھا جب ملکی اور بین الاقوامی فیشن ٹرینڈز سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ماہانہ اور ہفتہ وار میگزین ورسائل سے استفادہ کیا جا تا تھا لیکن

پیر 1 اپریل 2019

سو سائٹی میں ذوق کی چکا چوندبہت اہمیت کی حامل ہے جیسے جیسے ہر خاص وعام کی بین الاقوامی فیشن تک رسائی ممکن ہوئی ہے ویسے ہمارے معاشرے میں بھی ہر طرح کے فیشن کی قبولیت عام میں اضافہ ہے ۔انٹر نیٹ نے میلوں بیٹھے دور لوگوں کو جہاں ایک دوسرے کے قریب کر دیا ہے وہیں دنیا بھر میں چل رہے فیشن ٹرینڈز سے بخوبی آگاہ رہنا آسان سے آسان تر بنا دیا ہے ۔

ایک وقت تھا جب ملکی اور بین الاقوامی فیشن ٹرینڈز سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ماہانہ اور ہفتہ وار میگزین ورسائل سے استفادہ کیا جا تا تھالیکن اب حالات اس کے برعکس ہیں آ پ اپنے موبائل میں دستیاب انٹر نیٹ کے ذریعے آفس یا گھر بیٹھے ہی آن لائن شاپنگ کے ذریعے اپنے من پسند ملبوسات کا آڈر بھی دیا جا سکتا ہے ۔
لیکن یہاں ہم میڈیا کے کردار سے بھی انکار نہیں کر سکتے ہیں ،میڈیا نے لوگوں کو فیشن سے لیکر ہر معاملے تک ایسا با شعور بنا دیا ہے کہ اب وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کس پلیٹ فارم کو کس طرح سے استعمال کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

بات کریں ہم مغربی ملبوسات کی تو اس وقت پاکستان میں ویسٹرن وئیر بنانے والی کمپنیوں نے مغربی ملبوسات کو پاکستانی انداز میں متعارف کروانے کا جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ بہت خوبصورت ہے یعنی آپ ویسٹرن ایسٹرن ملبوسات کو پہننے کا شوق بخوبی پورا کر سکتی ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ اب یہاں مغربی ملبوسات کو زیب تن کرنا اتنا معیوب نہیں سمجھا جاتا۔
مغربی فیشن کو پاکستانی انداز میں ڈھال کر یہاں متعارف کروانے کا رواج خاصا زور پکڑ رہا ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ جو کمپنیاں پہلے صرف ایکسپورٹ کرتی تھیں وہ ا ب اپنے ملک میں بھی مغربی فیشن کو متعارف کروارہی ہیں جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے ۔یہاں ہم یہ بھی بتاتے چلیں کہ فیشن کے دلدادہ لوگ برینڈز/ ویسٹرن وئیر بنانے والی کمپنیوں کے متعارف کردہ فیشن پر خاصا اعتماد کرنے لگے ہیں ابھی اگر آپ دیکھیں تو ویسٹرن وئیر بنانے والے برینڈز بڑی تعداد میں اس وقت مارکیٹ میں موجود ہیں جو مردوں کے ساتھ خواتین کیلئے بھی مغربی لباس کے نئے فیشن ترینڈز مارکیٹ میں متعارف کروا رہے ہیں ان میں ”پی پی جینز پاکستان“کانام قابل ذکر ہے ۔

کچھ برسوں سے ہمارے ہاں ہر دوسرا فیشن برینڈ مارکیٹ میں فیشن کی نئی جہتوں کو متعارف کرنے میں مصروف ہے ۔حال ہی میں ”پیپ جینزپاکستان“نے خواتین کو سردیوں کا تحفہ د یا ہے یعنی سردیوں میں پہننے کیلئے خوبصورت جینز متعارف کروائیں ہیں ۔زیر نظر شوٹ میں آپ مختلف قسم کی جینز دیکھ بھی سکتے ہیں جن کو سردیوں میں پہن کر نہ صرف سردی سے بچا جا سکتا ہے بلکہ فیشن کی خواہش بھی پوری کی جا سکتی ہے ۔

اس شوٹ میں آپ ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ”ماہرہ خان “کو دیکھ سکتے ہیں یہ ان کا ابھی تک کا یہ سب سے مختلف شوٹ ہے اس میں ان کی لکس خاصی مختلف ہیں ویسٹرن ملبوسات کومد نظر رکھ خوبصورت انداز میں معروف بیوٹیشن نبیلہ نے میک اپ کیا ہے بالوں کے انداز بالکل سادہ ہیں آج کل بالوں کے انداز اسی طرح کے چل رہے ہیں ۔ماہرہ نے ٹی وی سے اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا اور اب فلموں میں بھی اپنی خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

ماہرہ نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک بھارت میں بھی خاصی مقبول ہیں یہی وجہ ہے انہیں وہاں کے مقبول اداکارشاہ رخ خان کے مد مقابل کاسٹ کیا جا چکا ہے یہ فلم بہت جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے ۔جہاں تک اس شوٹ کی فوٹو گرافی کی بات ہے ہر تصویر میں ایک کہانی ہے جس کو سمجھنا جہاں اتنا آسان نہیں ہے وہیں اتنا مشکل بھی نہیں ہے ۔نامور فوٹو گرافر“عبداللہ حارث “‘کی بنائی ہوئی ہر تصویر ایک اپنی مثال آپ ہوتی ہے ان کی ہر تصویر میں ایک کہانی ہوتی ہے جس کو دیکھ کر زندگی کا احساس ہوتا ہے ۔
ا س شوٹ میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کیا ہے جس کو دیکھنے والی ہر آنکھ محسوس کر سکتی ہے ۔
اب ہم باآسانی کہہ سکتے ہیں کہ روز بدلتی دنیا کے ساتھ پاکستان میں بھی فیشن اپنا رنگ بدل رہا ہے اور اس کی جھلک اپنے اردگرد بلکہ ہر طرف دیکھی جا سکتی ہے ۔یہ بات تو طے ہے کہ لباس شخصیت کا آئینہ ہے آپ کا لباس آپ کی شخصیت کی منہ بولتی کہانی ہوتی ہے ۔
شلوار قمیض کے ساتھ جینز بھی آجکل ورکنگ ویمنز میں خاصی مقبول ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جینز کو کسی بھی قمیض اور کُرتے اور شال کے ساتھ زیب تن کیا جا سکتا ہے ۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق میڈیا کی تیز رفتار ترقی ہمارے معاشرے کو سماجی اور اقتصادی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کررہی ہے ۔دوسری طرف برینڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نمائشوں کا انعقاد بھی نوجوان نسل کو فیشن کی طرف مائل کررہا ہے ۔
یہاں ہم پاکستانی ڈراموں کے بدلتے ہوئے مزاج کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں یہ بھی ویسٹرن ملبوسات کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔اب جینز شلوار سٹائل میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے پہلے اس کو صرف ایلیٹ کلاس کا لباس سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ ایلیٹ کلاس سے ہٹ کر مڈل کلاس کی زینت بن گیا ہے ۔
مڈل کلاس میں شعوری تبدیلی کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستانی خاتو ن اٹھا رہی ہے ۔چند سال قبل تک لڑکیوں میں جینز پہننا خواب اور ناممکن تھا لیکن اب یہ فیشن سے نکل کر ضرورت بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب اس کو معیوب نہیں سمجھا جاتا اور اس کو ہر طبقے کی لڑکی اپنے لباس کا لازمی حصہ بنا رہی ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Jeans Ke Munfarid Style Mutarif" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.