Kaftan Khaleeji Riyasatoon Se Asia Tak Maqbool Pehnawa - Article No. 2298

Kaftan Khaleeji Riyasatoon Se Asia Tak Maqbool Pehnawa

کافتان ،خلیجی ریاستوں سے ایشیا تک مقبول پہناوا - تحریر نمبر 2298

یہ ون پیس ڈریس پاکستانی خواتین میں پسند کیا جاتاہے

جمعرات 27 فروری 2020

راحت شہباز
یہ تاریخی لباس ہے اور کئی صدیوں سے اسے مختلف ملکوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین پہن رہی ہیں ۔آپ کو حیرت ہو گی کہ روس میں کافتان طرز کا لباس مرد اب بھی پہنتے ہیں ۔پیروں تک لمبائی اور چست آستینوں والے یہ لباس روسی ثقافت کی پہچان کہلاتے ہیں۔ یہ 14سے 17ویں صدی تک مختلف کپڑوں کی اقسام پر کبھی بٹنوں تو کبھی کشیدہ کاری کے ساتھ بنایا جاتا رہا ۔
خلیجی ممالک میں عراق غالباً وہ پہلا ملک ہے جہاں یہ ڈریس ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔اب تو مراکش ،سعودی عرب ،ملائیشیا ،متحدہ عرب امارات ،انڈونیشیا اور یمن کے علاوہ کویتی خواتین بھی تقریبات کے علاوہ عام روز مرہ زندگی میں پہنتی نظر آتی ہیں۔
کیسا کافتان من بھائے گا؟
اگر یہ ریشمی کپڑے سے بنے تو شاہی لباس سے کم نہ دکھے گا لیکن آپ اپنی ضرورت اور سہولت کے ساتھ اسے سوتی ،لینن ،شیفون ،جارجٹ ،مخمل یا کسی بھی دوسرے میٹریل میں تیار کرا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

چاہیں تو لان کا بھی بنوایا جا سکتاہے اور اگر شادی بیا ہ کی تقریبات کے لئے بنوانا ہوتو پھر Silkہی موزوں ترین میٹریل ہے اب یہ بنارسی ،جماوار یا مخمل کا ہو، آپ کی اپنی چوائس ہے ۔آپ چاہیں تو بروکیڈ کے میٹریل میں بھی بنوا سکتی ہیں اور چاہیں تو Netکے میٹریل میں ،یہ ہر انداز سے پسند کیا جاتاہے۔
کافتان عبایہ
خلیجی ملکوں میں یہ عبائے کی طرز کی ڈھیلا ڈھالا پیروں کو چھوتا ہوا لمبا چغہ ہوتاہے ۔
یہ بھی اب پھولدار، مختلف ڈیزائن جن میں جیو میٹریل بھی شامل ہے ،اس میٹریل کے شیفون ،سوتی اور کریپ جیسے میٹریل میں تیار دستیاب ہو جاتے ہیں یہ وزن میں ہلکے ہوتے ہیں ۔گھر کے اندر یا باہر جاتے وقت دوپٹہ یا حجاب کے ساتھ نہایت باوقار تاثر دیتے ہیں ۔کافتان گاؤ نزون پیس ڈریس ہے اور مراکش کے شہر فاس میں کئی ہزار فیکٹریاں صرف یہی لباس تیار کرتی ہیں۔

جلابیہ یا تکشیطہ
اب عرب خواتین کا فتان کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھی بنانے لگی ہیں ۔اس طرح کے کافتان میں اوپر کی جانب موجود کوٹ نما گاؤن کے درمیان میں ایک بیلٹ تیار کیا جاتاہے اس پر کڑھائی یا لیس لگائی جاتی ہے ۔تکشیطہ طرز کا کافتان اب عرب دلہنیں بھی پہنتی ہیں۔ کافتان کے اوپر کوٹ اسٹائل کی جیکٹ بھی پسند کی جارہی ہے ۔
ڈیزائنرز متضاد اور دلکش نظر آنے والے رنگ استعمال کرتے ہیں اب اندرونی شرٹ کے درمیان میں بٹنز اور لیسز بھی لگائے جانے لگے ہیں ۔مغربی ملکوں نے اسے اپنی ثقافت میں یوں ڈھالا ہے کہ شار ٹ کا فتان ڈریسز متعارف کرائے ۔اسے بھی وہ مختلف میٹریلز مثلاً کاٹن سلک،شاموز، ساٹن ،چائنا سلک اور مخمل وغیرہ میں تیار کرتے ہیں پاکستان میں میشا لا کھانی اور ثنا سفینا زنے شاندار کا فتان تیار کئے اور اب ندا آزو اور دوسرے ڈیزائنز بھی یہ تجربے کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اسے Short انداز میں بھی تیار کیا جا رہا ہے اور دائیں بائیں کے علاوہ وسط سے بھی Slitکھولے جارہے ہیں ۔آپ اپنی پسند سے کوئی بھی انداز اختیار کیجئے یہ مشرقی خواتین کو دلکش اور باوقار ظاہر کرتاہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Kaftan Khaleeji Riyasatoon Se Asia Tak Maqbool Pehnawa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.