Kapre Ki Munasibat Se Jadid Tarz Ke Malbosat Banwain - Article No. 2674

Kapre Ki Munasibat Se Jadid Tarz Ke Malbosat Banwain

کپڑے کی مناسبت سے جدید طرز کے ملبوسات بنوائیں - تحریر نمبر 2674

ہر موسم اپنے مختلف رنگ لے کر آتا ہے اس لئے رنگ کا انتخاب موسم کی مناسبت سے کریں

بدھ 1 ستمبر 2021

دوسروں سے منفرد اور نمایاں نظر آنے کیلئے لباس ہی کو سب سے بڑا اور موٴثر ذریعہ خیال کیا جاتا ہے۔تاہم اس معاملے میں چند باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ورنہ قیمتی سے قیمتی اور خوبصورت سے خوبصورت لباس اپنی اہمیت کھو دے گا اور آپ کی ساری محنت رائیگا جائے گی۔یاد رکھئے لباس ہمیشہ موسم کی مناسبت اور رواج کے مطابق پہنئے۔لباس کا انتخاب کرتے وقت اپنے اردگرد کے ماحول پر نگاہ ضرور ڈالیں۔
کیا وہ آپ کے ماحول سے مطابقت رکھتا ہے؟صرف فیشن کو سامنے رکھنا درست نہیں۔ہر موسم اپنے مختلف رنگ لے کر آتا ہے اس لئے رنگ کا انتخاب موسم کی مناسبت سے کریں۔لباس ہمیشہ ایسا استعمال کریں جو پُرسکون ہو یعنی جس کو پہننے کے بعد بار بار درست نہ کرنا پڑے اُٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے اُلجھن یا تکلیف کا باعث نہ بنے۔

(جاری ہے)

عام دنوں میں استعمال کئے جانے والا لباس اور تقریبات میں استعمال ہونے والے کپڑوں میں فرق بھی ضروری ہے۔

اس لئے تقریب کی مناسبت سے ایسا لباس استعمال کریں جو عام طور پر استعمال میں نہیں لایا جاتا تاکہ آپ خود کو مختلف محسوس کریں اور دیکھنے والوں کو بھی آپ کی شخصیت میں نیا پن محسوس ہو۔
کپڑوں کی خریداری سے زیادہ مشکل مرحلہ ان کی تیاری کا ہے کہ کس انداز سے سلوایا جائے یا کون سا فیشن چل رہا ہے؟قیمتی سے قیمتی لباس اپنا رنگ روپ طرز سلائی سے کھو دیتا ہے۔
آج کل بازار میں بے شمار تیار شدہ سوٹ دستیاب ہیں مگر پھر بھی بہت سے کپڑے ایسے ہیں جو اپنے رنگ اور ان پر کی جانے والی کڑھائی اور بے شمار ڈیزائنوں کے باوجود بھی لوگ نہیں خریدتے کیونکہ ہر کپڑا اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور اس کو سلوانے اور سجانے کا انداز بھی مختلف ہوتا ہے۔کاٹن کا لباس تقریباً ہر موسم کے لئے موزوں ترین ہے۔بس سلواتے وقت عمر اور موسم کو دیکھا جاتا ہے۔
آج کے دور میں کاٹن کے کپڑے تیار کردہ ملبوسات فیشن کے عروج پر ہیں،فیشن کے مطابق کپڑوں کی تیاری چند مختلف انداز سے کر سکتے ہیں۔تھری پیس کاٹن کے سوٹ میں گہرے رنگ کی پرنٹ والی قمیض کے ساتھ ہلکے رنگ کی شلوار اور دوپٹہ فیشن میں موجود ہے۔اگر پرنٹ ہلکے رنگ کے ہوں تو پورا سوٹ اسی کا سلوا لیں مگر قمیض پر چکن کی بیل کو گلے اور آستین پر اور اسی رنگ کے کروشیئے دوپٹے کے کناروں پر ہلکی نازک سی بیل بنائیں۔
بیل بہت زیادہ بھاری نہ ہو کیونکہ اب بھاری بیلوں کا رواج ختم ہو چکا ہے۔سیلف پرنٹ کاٹن کے کپڑے ہمیشہ دو مختلف رنگوں سے تیار کریں اور اس میں سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والے رنگ جو کہ فیشن میں موجود ہیں وہی آپ کیلئے بھی بہتر رہیں گے ۔اگر کپڑا بغیر پرنٹ کا ہے تو اس پر کڑھائی،بیل یا شیشوں سے بنے ہوئے گلے لگائیں۔
رنگوں کا انتخاب بھی اسی طرح کریں کہ اگر کپڑا ہلکے رنگ کا ہے تو اسی رنگ پر مشتمل گہرے دھاگوں کا کام اور اگر کپڑا گہرے رنگ کا ہے تو اسی رنگ کے ہلکے دھاگوں کی مدد سے کام کروائیں اور اسی رنگ کے کنارے پر مشتین کا کروشیا یا پیکو کروائیں۔
لون اور کاٹن کے امتزاج سے بنائے گئے لباس مغلیہ طرز کی عکاسی کرتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ ان کو صحیح انداز سے سلوایا جائے۔اس طرح کے لباس مختلف طرز اور مختلف رنگوں کے ملاپ سے زیادہ سلوائے جاتے ہیں۔ رنگوں میں عموماً ہلکے رنگ ہی لباس کی شان کو بڑھا دیتے ہیں اس لباس کی خصوصیت یہ ہے کہ لمبی قمیض کے ساتھ بڑے بڑے دوپٹے کلف لگا کر پہنے جاتے ہیں۔
لینن کے کپڑوں کا استعمال تقریباً سال کے چھ مہینوں میں باآسانی کیا جاتا ہے کیونکہ کاٹن کے بعد لینن کا لباس جسم کو سکون بخشتا ہے۔کاٹن کے برعکس لینن کو مختلف طرز سے سلوایا جاتا ہے۔لینن کے کپڑوں کو بہت کم کڑھائی کروائی جاتی ہے کیونکہ یہ کپڑا لچک دار ہوتا ہے اور کڑھائی کی صورت میں پہننے کے بعد اپنی اصلی حالت میں برقرار نہیں رہتا۔
اب سے تھوڑے عرصے قبل کڑھائی اور مختلف کام سے کپڑے کو سجایا جا رہا تھا مگر اس کا رواج ختم ہو چکا ہے۔
صرف لینن کی شرٹ پر مختلف قسم کے بڑے بڑے بٹن لگائے جا رہے ہیں۔لینن کے کپڑوں میں سے زیادہ نکھار چندری کے کام سے پیدا ہوتا ہے۔چندری کے کام کے بعد اس پر مزید کسی دوسرے کام کی گنجائش باقی نہیں رہتی۔بس قمیض کو اب لائن اسٹائل میں اس طرح سلوائیں کہ کمر کی دونوں جانب فراک یک طرح بڑی بڑی چنٹ دے کر قمیض کی فلنگ کریں اور آستین کی لمبائی نارمل سے تقریباً چھ انچ بڑی رکھیں اور ان کو اس طرح تنگ کریں کہ ہاتھوں کے اوپر چوڑیوں کی طرح گری رہیں۔اگر لینن کے کپڑوں کا استعمال کسی تقریب کیلئے کرنا ہے تو اس پر سلور اور گولڈن گوٹے کی بیل یا کام دانی سب سے زیادہ موزوں ترین ہے۔پن کو دور کرتا ہے یہ ان لوگوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے جن کا نظام ہاضمہ خراب رہتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Kapre Ki Munasibat Se Jadid Tarz Ke Malbosat Banwain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.