Kaproon Ki Qismoon Se Libas K Intekhab Tak - Article No. 2452

Kaproon Ki Qismoon Se Libas K Intekhab Tak

کپڑوں کی قسموں سے لباس کے انتخاب تک - تحریر نمبر 2452

ایک لباس فاخرہ ہے آپ کا منتظر

پیر 26 اکتوبر 2020

راحت شہناز
ابتدائے آفریش سے انسان کو تن ڈھانپنے کے لئے لباس کی ضرورت پیش آتی ہے۔آج ہم جدید جدید تراش خراش اور مختلف ڈیزائنوں کے اعلیٰ ملبوسات پہنتے اوڑھتے ہیں۔ماضی میں سوتی کپڑا بہت زیادہ فیشن میں نہیں تھا اور یوں بھی اسے شادی بیاہ کی تقریبات کے لئے موزوں نہیں سمجھا جاتا تھا اور اگر یوں کہا جائے کہ یہ روزمرہ کے عوامی طرز کے پہناووں کے لئے مخصوص میٹریل سمجھا جاتا تو غلط نہیں ہو گا۔

کاٹن
یہ میٹریل کپاس کے پھول سے اخذ کیا جاتا ہے۔ایک بار صفائی کٹائی کے بعد مشینوں کے ذریعے مزید صفائی ہوتی ہے۔اس کے بعد دھاگہ Yarnتیار ہوتا ہے۔سوتی کپڑا ہر موسم میں پہنا جا سکتا ہے۔سفید لٹھے کی شلواروں کے ساتھ لان کی پھولدار یا سادہ قمیضیں بھی بہت پرکشش نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

تجربہ کرکے دیکھیئے۔بھاری بیلوں کی جگہ اب قمیض کے زیریں حصے میں پرنٹ میں بڑا سا بارڈر دیا جانے لگا ہے۔


لینن
یہ قدیم ترین میٹریل رومن عہد کی یادگار ہے۔Flax Plant سے بننے والا یہ میٹریل مختلف مراحل طے کرکے نرم و ملائم کپڑے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔یہ جسم کو پر سکون کرنے والا کپڑا ہے حالانکہ یہ چھونے سے قدرے موٹا لگتا ہے مگر ہوتا لچکدار ہے۔لینن کے ملبوسات پر آپ لیس،بٹن،کڑھائی کچھ بھی کریں گی تو جچے گا۔خواہ آپ Aلائن شرٹ بنوایئے یا بلوچی فراک کے اسٹائل سے کڑھائی والے گلے کے ساتھ بنوایئے یہ اچھا ہی نظر آتا ہے۔
لینن کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ برسات سے لے کر موسم سرما اور ہلکی گرمیوں میں بھی استعمال ہونے والا کپڑا ہے۔
لان اور کاٹن میں یوں سمجھئے کہ اٹھارہ اور بیس کا فرق ہوتا ہے۔کاٹن قدرے موٹائی لئے ہوئے ہوتا ہے جبکہ لان ریشم،نازک Yarnسے Weavingاور Knittingکے مراحل سے ہوتا ہوا رنگائی کے بعد تھانوں کی شکل میں لپٹا جانے والا میٹریل ہے۔آج کل لان کے سوٹوں پر کڑھائی کا رواج ہے۔
آپ کی شرٹ فرنٹ اوپن ہو یا روایتی اے لائن یا پھرانگرکھے کی شکل میں بنائی گئی ہو کچھ ڈوریوں یا بٹنوں کی مدد سے فیشن کی اختراع کر دی جاتی ہے۔قمیضوں پر کڑھائی کے مختلف ٹانکوں اور شیشوں سے بنے گلے بھی لگائے جا رہے ہیں۔آستینوں میں بیل،تھری کوارٹر اور چوڑی دار پسند کی جاتی ہے۔آستینوں پر بھی کڑھائی ہو سکتی ہے بشر طیکہ آپ کی قمیض کے گلے کو سادہ رکھا گیا ہو۔

ٹیولپ شلواریں نوجوانوں میں ایک بار پھر پسند کی جانے لگی ہیں۔ان پرموتی،بیلیں اور بٹن بھی لگائے جانے لگے ہیں۔
Pantsمیں سگریٹ بھی پہنی جا رہی ہیں اور بیل باٹم اسٹائل کے پائنچوں والی Pantsبھی مقبول ہیں۔کچھ تھری پیس سوٹوں کے ساتھ Pantsپر کروشیئے کی کڑھائی والی بیل لگائی جاتی ہے تو کچھ پر ریشمی بیل بھی اور کچھ کپڑے کی پرنٹنگ کے حساب سے آراستہ ہوتی ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Kaproon Ki Qismoon Se Libas K Intekhab Tak" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.